Open Menu

Khawab Main Haath Ki Ungliyan Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Haath Ki Ungliyan Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Haath Ki Ungliyan Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Haath Ki Ungliyan Dekhna

خواب میں ہاتھ کی انگیاں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہاتھ کی پانچ انگشت پانچ نمازیں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فرزند اور برادر ہیں ۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہیکہ انگوٹھا صبح کی نماز کی دلیل ہے اور انگشت شہادت نماز ظہر اور انگشت درمیانی نماز عصر اور اس کے ساتھ کی انگلی نماز مغرب اور سب سے چھوٹی انگشت نماز عشاء کی دلیل ہے۔
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند یا برادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بیٹے یا بھا ئی پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگشت آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھا ئیوں اور فر زندوں کاکام درست ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر انگیوں کو مٹھی کی طرح بند کیا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اہل خانہ کا کا ربستہ ہوجائیں گے۔ حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس کا انگو ٹھا کٹا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی انگشت شہادت بریدہ یعنی کٹی ہوئی تو اس امر کی دلیل ہے کہ فرض نمازوں میں تقصیر کرتا ہے کہ اگر دیکھے کہ درمیانی والی انگلی والی کٹی ہوئی ہے کہ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر کابادشاہ یا رئیس مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیان والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگ لیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کافر زند مرے گا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پاوں کی انگیوں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے ۔ اور اگر پاؤں کی انگیوں کو سخت اور قوی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی شادی ہو گی اور اس کے خلاف دیکھے تو اس کا کام ابھی نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے انگشت پا کو آفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا اور اگر ہاتھ پاؤں کی انگیوں کو ٹوٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خراب ہوگا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگیوں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، بھتیجے ۔ سوم ، نوکر ۔ چہارم ، دوست ۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، پنج نماز ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیا ں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل خانہ سے جدائی ہو گی اور وہ خود بھی پریشان ہوں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی مرے گا۔
حضرت خلف اصفہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کوئی شخص دیکھے کہ اس کے انگوٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا اس کی انگشت شہادت سے خون نکلتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشوں میں گفتگو ہو گی ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation