Open Menu

Khawab Main Goonga Hona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Goonga Hona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Goonga Hona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Goonga Hona

خواب میں گونگا ہونا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ گونگا ہو گیا ہے۔ دلیل ہے کہ وہ درویش اور بدحال ہو گا۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوی اپنے آپ کو خواب میں گونگا دیکھے تو اس کی تباہی اور نقصان دین پر دلیل ہے۔
فرمان حق تعالیٰ ہے:۔

(جاری ہے)

صم بکم عمی فھم لا یرجعون (وہ بہرے گونگے اندھے ہیں اور وہ رجوع نہیں کرتے ہیں۔ ) حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گونگا ہونا سات وجہ پر ہے : (1) درویشی (2) بدحالی  (3) غم و اندوہ  (4) نقصان عیش  (5) مصیبت  (6) نقصان مال (7) دین کا نقصان  اور اگر گونگا خواب میں دیکھے کہ ا اس کی زبان کشادہ ہو گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کار کاہوا کام کشادہ ہو جائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation