Open Menu

Khawab Main Imamat Karna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Imamat Karna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Imamat Karna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Imamat Karna

خواب میں امامت کرنا

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کا امام بنا ہے، حالانکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہو گا اور سب اس کے تابع (تابع ہوں گے:فرمانبردار ہوں گے )ہوں گے ۔ جیسے مقتدی (مقتدی :وہ شخص جو امن کے پیچھے کھڑا ہو اور اس کی تابع ہو) نما ز میں امام کے تا بع ہوتے ہیں اور اگر دیکھے کہ ایک گروہ جماعت کے لئے تیار ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کا امام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہو گا اور ان کے ساتھ اسی قدر عدل اور انصاف کرے گا جس قدر کہ قبلہ کی راستی اور نماز رکوع اور سجود کی باقاعد گی ہے ۔
اوراگر دیکھے کہ نماز سے کسی چیز کا نقصان کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقدر نقصان در نماز ان پر جور و ظلم وغیرہ کرے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی دیکھے کہ بیٹھ کا امامت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر پہلو پر بیٹھا ہے اور نماز میں کوئی چیز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا اور لوگ اس کی نماز جنازہ پڑھیں گے اور اگر امام کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ امام کے اور اور مرتبے کے برابر عزت و شرف پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ امام کو ولایت دی ہے یا امام کے ساتھ گھر میں گیا ہے یا امام نے اس کو کچھ بخشا ہے یا اس کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم و اندوہ پہنچے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ امام کے ساتھ جہاد میں تھا تو دلیل ہے کہدولت اور ولایت میں اس کے ساتھ شریک ہوگا۔
حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو امام سے اپنے اندر زیادہ دیکھے گا۔ولایت اور بزرگی میں زیادہ ہو گا۔ اور جو کچھ اپنے امام میں کمی دیکھے ، اسی قدر مال اور نعمت میں نقصان ہو گا ۔ حضرت صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امامت کرنی چھ وجہ پر ہے ۔
اول ، حکومت ۔ دوم ، عدل اور انصاف کے ساتھ بادساہی ۔ سوم ،علم ۔ چہارم ، نیک کام کا ارادہ ۔ پنجم ، منفعت ۔ ششم ، دشمن سے امن ۔ اور جو شخص خواب میں عورتوں کی امامت کرتا ہوا اپنے آپ کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ضعیف لوگوں پرحاکم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ امام آسمان سے اترا ہے اور وہ جماعت کا امام بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس زمین پر خدا تعالیٰ کی رحمت بازل ہوئی ہے اور اگر مردے کی نماز پڑھائے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حکومت پائے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation