Open Menu

Khawab Main Jagha Jagha Koodna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jagha Jagha Koodna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jagha Jagha Koodna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jagha Jagha Koodna

خواب میں جگہ جگہ کودنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کو دتا پھرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا حال پھرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کودا ہے تو دلیل ہے کہ دور سے سفر کو جائے گی اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی پر ہو گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بد حال سے نیک حال ہو گا اور اگردیکھے کہ جس جگہ چاہتا ہے کو دتا ہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کودا ہے تو دلیل ہے کہ خراب حال سے صلاح حال ہو گا ۔ اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اچھے حال سے بد حال ہو  گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation