Open Menu

Khawab Main Kamar Band Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Kamar Band Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Kamar Band Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Kamar Band Dekhna

خواب میں کمر بند دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کمر بند باندھا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی مرد اس کی پشت و پناہ ہو گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کی پشت و پناہ فرزند یا خویش ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ کمر بند موتی اور جواہرات سے جڑاؤ ہے۔
دلیل ہے کہ اس کی قیمت کے مطابق مال حاصل کرے گا۔ اور اس سے پشت و پناہ قویٰ ہو گی۔ اور ممکن ہے کہ اس کے ہاں فرزند جو تمام قبیلوں میں بااقبال اور دولت مند ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کی کمر پر تین چار کمر بند ھے ہوئے ہیں۔
دلیل ہے کہ اس کا مال اور نوکر چاکر بہت ہوں گے اور کہتے ہیں کہ اس کی عمر دراز ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کمر بند دیا ہے اور اس نے کمر پر باندھاہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ کمر بند ٹوٹا ہے اور گرا ہے کہ اور ضائع ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا مال اور بزرگی کا نقصان ہو گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کا کمر بند جواہرات سے جڑاؤ ہے۔ دلیل ہے کہ قوم کا سردار ہو گا اور اس کے اہل بیت اس کے باعث دولت مند ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ کمر بند لوہے یا تابنے کی تلوار سے آراستہ ہے۔
تھوڑے چاہے ہوئے پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو کمر بند بمع تلوار بخشا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے لئے سفر کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں کمر بند دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (۱)باپ کا بھائی یا خویشوں کی طرف سے منفعت(۲)فرزند(۳)بزرگی (۴)عمر دراز(۵)انصاف اور مراد کا پانا (۶)دین کی پاکیزگی

Browse More Islamic Dream Interpretation