Khawab Main Pesi Dikhna

خواب میں (برص) دیکھنا

Khawab Main Pesi Dikhna

Find Dream meaning of Khawab Main Pesi Dikhna and other dreams in Urdu. Dream Interpretation & Meaning in Urdu. Read answers by islamic scholars and Muslim mufti. Answers taken by Hadees Sharif as well. Read Khawab Main Pesi Dikhna meaning according to Khwab Nama and Islamic Dreams Dictionary.

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ برص خواب میں مال اور تونگری (تونگری :دولت مندی) ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے جسم پر برص ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور نعمت حاصل کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ برص میں وراثت ہے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ برص میں چار وجہ پر ہے ۔ اول، مال ۔ دوم،میراث۔سوم، منفعت ۔چہارم،شغل کا کام ظاہر ہونا۔ حضرت جابر مغربی علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص میں دیکھے کہ اس کی صحبت مبروص آدمی کے ساتھ ہوئی ہے ۔ اگر وہ پارسا (پارسا :پر ہیز گار)اورمصلح(مصلح:نیک) ہے تو دلیل ہے کہ اس کو آخرت کا نفع حاصل ہو گا ۔ اوراگر مفسد (مفسد:فسادی)اور بخیل ہے تودلیل ہے کہ اس کو حرم سے نفع پہنچے گا۔

Your Thoughts and Comments