- Home
- Horoscope
- Today Horoscope
- Weekly
-
Monthly
- Aries Horoscope Monthly
- Taurus Horoscope Monthly
- Gemini Horoscope Monthly
- Cancer Horoscope Monthly
- Leo Horoscope Monthly
- Virgo Horoscope Monthly
- Libra Horoscope Monthly
- Scorpio Horoscope Monthly
- Sagittarius Horoscope Monthly
- Capricorn Horoscope Monthly
- Aquarius Horoscope Monthly
- Pisces Horoscope Monthly
- Stars Detail
- Stones
- Dreams
- Star Videos
- Love Calculator
- More
Khawab Main Pahaarr Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer
Khawab Main Pahaarr Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Pahaarr Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.
خواب میں پہاڑ دیکھنا
(جاری ہے)
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔
اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اذان دی ہے اور نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام خیرو خوبی سے ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ اور محل کے اوپر جانا مراد کے پورے ہونے پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو نیچے اترتا ہوا دیکھے تو اول کے خلاف تاویل ہے اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کے دامن پر گرا ہے۔ دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کے دامن پر نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ دین کے موافق کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر اس کی ہمراہی میں بادشاہی لوگ ہیں۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ نے اپنی جگہ سے حرکت کی ہے اور پھر قرار پایا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی بڑا آدمی بیمار ہو گا اور پھر شفاء پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے آسانی کے ساتھ پہاڑ کھودا ہے۔ دلیل ہے کہ جلدی عطا پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مٹی کا پہاڑ ہے دلیل ہے کہ اس کو کنجوس سراد سے طمع ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کوہ کاف پر بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہوئی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ کوہ طور پر ہے۔دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس پر بھروسہ ہو گا اور اس کی مراد پوری ہو گی۔ اور اگر اپنے آپ کو کوہ عرفات پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ توبہ کرے گا اور گناہ سے پشیمان ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوہ لبنان پر ہے۔ دلیل ہے کہوہ علما اور صلحاء سے صحبت رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تاریک پہاڑ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ہلاکت کا خوف ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ کسی پہاڑ میں بد راہ ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کی موت قریب ہے یا قید خانہ میں جائے گا۔ اور اگر اپنے آپ کو روشن پہاڑ پر دیکھے۔ دلیل ہے کہ مال حاصل کرے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ویران پہاڑ پر ہے اور پتھر بکھرے ہوئے ہیں ا ور وہ مشکل سے چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ظالم بادشاہ سے خوف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو پہاڑوں میں چلتا ہے اور تیر ڈالتا ہے۔ دلیل ہے کہ دو بڑے آدمیوں سے وسیلہ بنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ میں سوراخ ہے اور وہ اس سوراخ کے اندر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کے راز سے آگاہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس سوراخ سے کوئی چیز نکالی ہے۔ دلیل ہے بادشاہ سے عطا پائے گا۔ حضرت حافظ معبر رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ پہاڑ کے اوپر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی کی خدمت میں مشغول ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کئی پہاڑوں سے پتھر لئے ہیں اور ہر ایک پتھر اپنی جگہ پر پھینکتا تھا اور اس کو وہاں سے لیتا تھا اور پہاڑ کے اوپر رکھ دیتا تھا دلیل ہے کہ مال کو قہر سے جمع کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ پہاڑوں سے ایک کنارے میں جگہ لیے ہوئے تھا دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی بڑے آدمی کی خدمت کرے گا اور اس سے خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ سے نیچے گرا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ پر پختہ اینٹوں اور چونے کی سیڑھی بنی ہوئی ہے اور وہ اس پر سے پہاڑ کی چوٹی پر گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی مراد جلدی حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ سیڑھی کچی اینٹ اور گارے کی ہے تو اس کی عمدہ تاویل ہے۔ اور اگر سیڑھی تانبے کی ہے تو بد ہے۔ اور اگر بھرت کی سیڑھی ہے تو اس کی مراد پوری نہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا مقرب خاص ہو گا اور بہت سا مال پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پہاڑ کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) بادشاہ (2) منشی کا کام (3) فتح پانا (4) بلندی حاصل کرنا (5) سرداری پانا۔Browse More Islamic Dream Interpretation
خواب میں نہر دیکھنا
khawab main nehar dekhna
خواب میں کچھ توڑنا
khawab main kuch torrna
خواب میں درخت زرد آلو دیکھنا
khawab main darakht zard aloo dekhna
خواب میں ہاتھی کے دانت دیکھنا
khawab main haathi ky daant dekhna
خواب میں قافلہ دیکھنا
khawab main qafila
خواب میں سیب دیکھنا
khawab main seib dekhna
خواب میں مہر دیکھنا
khwab mein mohar dekhna
خواب میں ناخن دیکھنا یا پھر ناخن سے متعلق کچھ دیکھنا
khwab mein nails dekhna ya Nails se mutaliq kuch dekhna
خواب میں کوا دیکھنا
khawab main kawa dekhna
خواب میں سلام کرنا
khawab main salam karna
خواب میں تہہ بند دیکھنا
khawab main teh-band dekhna
خواب میں عید دیکھنا
khawab main Eid dekhna
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
آج کا دن کیسا گزرے گا آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا اپنے برج کے بارے میں جانئے مبارک پتھر آپکے پتھر، بُرج اور تاریخ پیدائش کے مطابق خواب اور انکی تعبیر اردو زائچہ ستاروں کے حوالے سے خصوصی مضامین ستاروں کی ویڈیوز محبت میٹر / Love Meter گزشتہ دنوں کے حالاتخوابوں کی تعبیر پڑھئیے
خواب میں سورہ النساء پڑھنا
خواب میں ٹھوڑی دیکھنا
خواب میں سورہ الجن پڑھنا
خواب میں کلم کھانا
خواب میں بوسہ لینا