Khawab Main Marwareed Dekhn A can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Marwareed Dekhn A in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرواریدغلام یا کنیز کا فرزند ہے۔ اور حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مروارید خواب میں مروارید خوبصورت کنیز یا جمال عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا مروارید ہے کہ شمار میں نہیں آیا ہے۔
دلیل ہے کہ صاحب خواب کو اسی قدر منفعت پہنچے گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر پراگندہ مروارید دیکھے تو علم اور حکمت کی بات پر دلیل ہے۔ اور بعض نے بیان کیا ہے کہ لڑکوں اور لڑکیوں پر دلیل ہے۔
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر پراگندہ مروارید دیکھے تو عوررتوں اور لڑکیوں پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا مروارید ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے مروارید کا ہار نکلا ہے دلیل ہے کہ اس کے منہ سے علم اور حکمت کا منظوم کلام نکلے گا اور اس جیسا ہو گا۔
(جاری ہے)
اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کھایا ہے۔دلیل ہے کہ علم توحید اور حکمت کی بات کو چھپائے گا یا قرآن مجید کو بھلائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کی لڑیاں گھر میں یا راہ میں بچھائی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کی تصنیفات اور تالیفات اور تالیفات علم حکمت میں بہت ہوں گی۔
اور لوگ اس کے کلام سے علم اور دانش حاصل کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ سوختنی لکڑیوں کے بجائے مروارید جلاتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور حکمت بہت سکھانے کے قابل نہ ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید بہت ہے اور وہ پارسا اور دیندار ہے تو یہ اس کی دیانت اور دین پر دلیل ہے۔
اور اگر مال دار ہے تو اس کا مال زیادہ ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں خوبصورت لڑکا آئے گا۔ فرمان حق ہے :۔ کانھم لؤ لؤ مکنون (گویا کہ وہ لڑکے ایسے ہوں جیسے کہ موتی خلاف میں دھرے ہوئے)
اور اگر بڑا مروارید دیکھے کہ حد سے بڑا ہے۔
دلیل ہے کہ بہت مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید بیچا ہے۔ دلیل ہے کہ علم اور قرآن بھلائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید منہ میں ڈالا ہے اور نگل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور حکمت عطا کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید نا معلوم جگہ پر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ نا قدر جگہ پر کام کرے گا جو قدر نہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کی لری اس کے ہاتھ میں بندھی ہوئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکی آئے گی۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید بہت ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور قرآن اور حکمت عنایت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے ایک ایک بیش قیمت مروارید نکلتا ہے۔ دلیل ہے کہ عمدہ باتیں کرے گا جن کو لوگ پسند کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کا ہار اس کے ہاتھ میں گر کر ٹوٹا ہے۔
دلیل ہے کہ بہت بولے گا۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگردیکھے کہ مروارید کوڑے پر ناپاک جگہ پر ڈالا ہے۔ دلیل ہے کہ علم و حکمت نادان لوگوں کو بتائے گا اور اگر دیکھے کہ مروارید آگ میں جلایا یا پتھر سے توڑا ہے۔
دلیل ہے کہ خلاف شرع کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید اس کے پاؤں کے نیچے ٹوٹا ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید اس کے عضو تناسل سے نکلا ہے اور اس مروارید میں سوراخ نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی آئے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے مروارید کے ہار گلے میں ڈالے ہیں۔ دلیل ہے کہ سب طرح کا علم حاصل کرے گا۔ اور اگر کسی کی گردن میں باندھے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس شخص کو علم اور حکمت سکھائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مروارید کا گوشوارہ اس کے دونوں کانوں میں ہے۔
دلیل ہے کہ قرآن مجید حفظ کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کا ڈھیر ہے دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مروارید فروخت کرتا ہے دلیل ہے کہ وہ شخص پارسا اور مصلح ہے اس کو ہر ایک علم سے حصہ ہے۔
اور اگروہ شخص اہل علم سے نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو فرزند اور بہت سا مال حاصل ہو گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مروارید کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے: (1) قرآن مجید (2) حکمت اور دانائی (3) مال (4) عورت (5) خوب صورت کنیز (6) فرزند نیک اور خواب میں مروارید فروش ایسا شخص ہے جو کئی فرزند اور بہت سا علم اور مال رکھتا ہے۔