Open Menu

Khwab Mein Mimbar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Mimbar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Mimbar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Mimbar Dekhna

خواب میں منبر دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر سلطان اہل اسلام ہے اور جو خیر اور شر منبر میں دیکھی جائے اس کی تاویل سلطان پر واقع ہوتی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ منبر پر چڑھا ہے اور حکمت و علم کا خطبہ پڑھا ہے۔ اگر اہل علم میں سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے خویشوں میں سے کوئی عالم ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ منبر پر شعر پڑھے ہیں یا خلاف شریعت باتیں کی ہیں دلیل ہے کہ اہل اسلام میں بدینی اور بدعت کی باتوں سے رسوا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور منبر گرا یا ٹوٹا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی سے معزول ہو گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے اور پورا خطبہ پڑھ کر نیچے اترا ہے۔ دلیل ہے کہ خطبات سے معزول ہو گا۔ اور اگر عورت دیکھے کہ منبر پر لوگوں کو علم اور حکمت کی باتیں سناتی ہیں۔دلیل ہے کہ رسوا ہو گی کیونکہ عورتوں کے لئے حکمت اور علم کا خطبہ پڑھنا لوگوں کے درمیان روا نہیں ہے۔

اور مردوں کے لئے بھی عورتوں کے درمیان پڑھنا جائز نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ منبر پر سے گرا ہے خواہ عالم ہو یا جاہل۔ دلیل ہے کہ عزت سے کرے گا اور لوگوں میں ذلیل اور رسوا ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ منبر پر چڑھا ہے۔ دلیل ہے کہ عالم اور مصلح اور دیندا ہو گا اور بزرگی اور عزت اور مرتبہ پائے گا۔ اور اگر مفسد ہے تو اس کو چوری میں پکڑ کر پھانسی پر لٹکائیں گے۔اور جس قدر منبر بڑا اور پاکیزہ دیکھے گا اسی قدر عزت اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں منبر کو دیکھنا پانچ وجہ پر ہے: (1) بادشاہ (2) قاضی (3) امام (4) خطیب (5) پھانسی پر لٹکانا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Seeing a mosque Mimber in the dream

Seeing a mosque Mimber in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein mimbar dekhna. online khawab ki tabeer of Seeing a mosque Mimber in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein mimbar dekhna