Open Menu

Khawab Main Darwazy Par Pardah Latka Hua Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Darwazy Par Pardah Latka Hua Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Darwazy Par Pardah Latka Hua Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Darwazy Par Pardah Latka Hua Dekhna

خواب میں دروازے پر پردہ لٹکا ہوا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی شخص خواب میں پردہ دیکھے کہ اس کے دروازے پر لٹکا ہوا ہے ۔ اگر تنگ ہو اور سطبر(سطبر ہو:خوب موٹا ہو)ہو تو غم و اندوہ کی دلیل ہے اور ترس (ترس وبیم سے :خوف اور ڈر ہے)وبیم ہے اور آخر کار امن ہے ۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ سرائے کے دروازے یا مسجد کے دروازے پر یا بازار میں پردہ پڑا ہوا ہے تو غم و اندوہ اور نہایت خطرے کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پردہ ضائع ہوا تو صاحب (صاحب خواب:خواب دیکھنے والا آدمی ) خواب غم و اندوہ سے خوشی پائے گا اور ترس وبیم سے امن میں ہو گا۔

اور اگر پردہ دیکھے اورغیر معروف ہو تو نہایت سخت غم و اندوہ ہو گا اور اگر وہ معروف ہے تو زیادہ آسان ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نیا پردہ دیکھنا بادشاہ کے لئے اچھا ہے اور رعیت کے لئے برا ہے اور پرانا پردہ دیکھنا کسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation