Open Menu

Khawab Main Tarazoo Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Tarazoo Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Tarazoo Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Tarazoo Dekhna

خواب میں ترازو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترازو خواب میں قاضی ہے ۔ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے پاس نیا ترازو ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں قاضی اور پاک دین فقیہ ہے ۔ اور ترازو کا پلڑا قاضی کی قوت سماعت ہے اور جو درم اس میں ہیں مقدمہ ہے جو قاضی کرتا ہے ۔
اور ترازو کے باٹ عدل و انصاف ہے جو فریقین قاضی کے حکم کے مطابق سنتے ہیں ۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ ترازو کے دونوں پلڑے بالکل برابر ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ قاضی عادل (عادل :عدل کرنے والا ) ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ ترازو درست نہیں ہے تو دلیل ہے کہ قاضی راست (راست اور مصنف نہیں ہے :سچا اور انصاف کرنے والا نہیں ہے )اور مصنف نہیں ہے ۔

حکومت میں ایک طرف کو مائل (مائل:جھکا ہوا ) ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی د یکھے کہ ترازو کی ڈنڈی ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا قاضی مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ترازو میں بہت سا نقصان ہے تو دلیل ہے کہ قضی کے عدل و انصاف میں بہت نقصان ہے ۔
حضرت جابر مغربی ر حمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ترازو کا خواب میں درست کرنا اور بطور تحفہ وسوغات بنانا قاضی کی عذاب دورزخ سے نجات اور رستگای (رستگاری :خلاصی ،نجات )ہے

Browse More Islamic Dream Interpretation