Open Menu

Khawab Main Hathyaar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Hathyaar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Hathyaar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Hathyaar Dekhna

خواب میں ہتھیار دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ہتھیار پہن کر بیگانہ لوگوں میں گیا ہے ۔ دلیل یہ ہے کہ عام لوگ اس پر زبان درازی کریں گے ۔ لیکن اس کو کوئی بری بات نہ پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ آشنا جماعت میں ہے دلیل ہے کہ دشمنوں پر فتح پائے گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو خواب میں تیر وکمان کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ بزرگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ان اوزاروں سے کہ جن کے ساتھ جنگ کرتے ہیں ۔ کوئی چیز ٹوٹ گئی ہے ۔
یا ضائع ہو گئی ہے ۔ تو اس کی بزرگی میں نقصان پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو لے گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ اس شخص کی نصرت پہنچائے گا ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو زخمی کیا ہے اور اس شخص کا پتہ نہیں ہے کہ کون ہے ؟ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم میں پیپ جمع ہو گئی ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال جمع کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس جسم سے گوشت او ر ہڈی ٹوٹ گئی ہے دلیل ہے کہ اس آدمی سے مال اور نعمت حاصل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ لڑائی میں کسی کا ہاتھ کاٹ دیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو سخت بات کہے گا اور ان کے درمیان جدائی پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑے حصہ جسم کا کاٹا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا مال لے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لڑائی کا اوزار کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)قوت(۲)بزرگی(۳)دولت(۴)ولایت(۵)ریاست(۶) قلعہ۔ اور ہتھیار بنانے والا شخص خواب میں کوئی بادشاہ منصب طبع ہے ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation