Open Menu

Khawab Main Murghi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Murghi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Murghi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Murghi Dekhna

خواب میں مرغی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی خام یا کنیز پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے مرغی خریدی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے۔ دلیل ہے کہ کنیز خریدے گا یا خادم مزدوری پر لے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی اور بے انداز مرغیاں ہیں۔
دلیل ہے کہ ریاست اور سرداری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر خادموں سے مال اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغی ذبح کی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا اس کے غلام کا فرزند یا اس کی کنیز کسی بلا میں گرفتار ہو گی۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغی کا انڈہ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی یا خادموں سے مال حاصل کرے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مرغی با جمال عورت ہے۔
اور سیاہ مرغی کو دیکھنا چتلی مرغی سے بہتر ہے۔ اور اگر دیکھے کہ مرغی نے اس کے گھر میں مرغی کی طرح آواز دی ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نا خوش بات سنے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں مرغی کا بچہ تین وجہ پر ہے: (1) خوب صورت عورت (2) کنیز (3) خادم

Browse More Islamic Dream Interpretation