Open Menu

Khawab Main Jorron Ka Dard Hona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jorron Ka Dard Hona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jorron Ka Dard Hona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jorron Ka Dard Hona

خواب میں جوڑوں کا درد ہونا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جوڑ درد کرتے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کے قبضہ سے مال جائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا سر درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بہت گناہ کئے ہیں ۔ توبہ کرے اور صدقہ دے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔
کان منکم مریضا او بہ اذی من راسہ ففد یہ من صیام اور صدقتہ اونسک(جو شخص تم میں سے بیمار ہے یا اس کے سر میں تکلیف ہے تو روزوں کا فدیہ یا صدقہ یا قربانی اداکرے ) اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی درد کرتی ہے تو فساد دین اور غم واندوہ کی دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ درد کرتی ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کے حق کا رستہ دکھائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک درد کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

اور یا اسکی زبان میں نقصان ہے ۔

دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس کا وبال اس پر آئے گا ۔ اور اگر یہ خواب سودا گر دیکھے دلیل ہے کہ تجارت میں جھوٹ بولے گا ۔ اور اگر اپنی زبان کٹی ہوئی دیکھے تو صلاح اور پارسائی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا تالو درد کرتا ہے ۔
اور سوجا ہوا ہے دلیل ہے کہ کسی کے حق سے منکر ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کو نہ درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے سے اندوہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن درد کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے اور وہ ادانہیں کرتا ہے ۔ اور اگر اس کا پیٹ درد کرتا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس نے مال حرام کھایا ہے اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر درد کرتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے سردار سے آزردہ ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پہلو درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ خویشوں کے باعث درد دیکھے گا اور بیمار ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جگر درد کرتا ہے ۔
دلیل ہے کہ اپنے فرزند پر مہربان ہو گا ۔ اور اگر ہاتھ میں درد دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ہمسائے کے بھائی پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ انگلی میں درد ہے دلیل ہے کہ کینہ دار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ناف میں درد ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کو ستائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے عضو تناسل میں درد ہے دلیل ہے کہ فساد کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پا خانے کی جگہ میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ فساد اورحرام کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سیرین میں درد ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنوں اور دوستوں پر ظلم کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ عاجزوں پر مہربانی نہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر داغ کیا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا

Browse More Islamic Dream Interpretation