Open Menu

Khawab Main Imaarat Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Imaarat Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Imaarat Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Imaarat Dekhna

خواب میں عمارت دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے و یران جگہ میں مسجد یا مدر سے یا خانقاہ کی عمارت بنائی ہے ۔ تو دین کی صلاح اور آخرت کے ثواب پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ و یران جگہ میں گیا ہے اور وہاں اپنے لئے عمارت بنائی ہے ۔
جیسے سرائے یا دکان وغیرہ ۔ دلیل ہے کہ دنیا کا فائدہ پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم جگہ ویران ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ بلا اور مصیبت اور گرفتار ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ مشہور اور معروف جگہ میں مقیم ہوا ہے ۔

دلیل ہے کہ اس جگہ سے اس کی آبادی اور عمارت کے مطابق خیرو صلاح اور منفعت حاصل کرے گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں عمارت کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (۱)دنیا کی درستی(۲)خیرومنفعت(۳)مراد کا حصول (۴) رکے ہوئے کاموں کی کشائش اور برکت

Browse More Islamic Dream Interpretation