Open Menu

Khwab Mein Kuch Likhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Kuch Likhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Kuch Likhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Kuch Likhna

خواب میں کچھ لکھنا

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر لکھنے والا دیکھے کہ اس نے کچھ لکھا ہے دلیل ہے کہ مکر اور حیلے سے کسی کا مال لے گا اور ناکرونی کام کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بادشاہ کے لئے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ مال و نعمت بہت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ عام لوگوں کے لئے کچھ لکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے مکر اور حیلے سے لوگوں کو پریشان کرے گا۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اچانک منشی بنا ہے دلیل ہے مکر اور حیلے سے روزی کمائے گا اور اگر عالم شخص ہے اور دیکھے کہ لکھنے کا کام کرتا ہے۔
دلیل ہے کہ خیرو منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ شعرا ور غزل اور افسانہ لکھتا ہے دلیل ہے کہ دنیا کے کام میں لگے گا۔ اور آخرت کے کام کو بھولے گا۔ اور اگر دیکھے کہ قرآن مجید اور توحید اور دعا لکھتا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ خیرو نفع پائے گا۔

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے خون کی سیاہی سے خط کو لکھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ سود کا ممسک لکھے گا۔ حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر منشی خواب میں د یکھے کہ اس نے کسی سردار کو خط لکھا ہے۔
اگر صالح ہے تو اس کے دین اور دیانت کے ضائع ہونے پر دلیل ہے اور اگر بدکار ہے تو توبہ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ سرخی کے ساتھ لکھتا ہے تو دنیا کی عیش و عشرت پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ زردی سے لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ سبزی کے ساتھ لکھتا ہے دلیل ہے کہ اس کا نام خیر اور خوشی سے ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ سونے اور چاندی سے لکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیرو منفعت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لکھنا چار وجہ پر ہے: (1) خیرو منفعت (2) مال اور نعمت (3) مکراور حیلے سے کچھ حاصل کرنا۔ (4) معطل ہونا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

Writing something in the dream

Writing something in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein kuch likhna. online khawab ki tabeer of Writing something in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein kuch likhna