Open Menu

Khawab Main Khud Ko Pakhana Krty Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khud Ko Pakhana Krty Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khud Ko Pakhana Krty Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khud Ko Pakhana Krty Dekhna

خواب میں خود کو پاخانہ کرتے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خواب کے اندر پاخانہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حریص اور راغب ( راغب : توجہ کرنے والا) ہو گا اور مال سے کچھ خرچ نہ کرنا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ اس کو جادوگر عورت ملے گی اور وہ عورت حرام خور اور بددیانت ہوگی ۔

(جاری ہے)

اگر پاخانہ میں اپنے آپ کو بول و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گااور اگر دیکھے کہ پائخانے میں یا پائخانے کے گڑھے میں گراہے تو دلیل ہیکہ مال جمع کرنے میں غرق ہوگا اور اگر دیکھے کہ وہ خود پائخانے کے کنوئیں میں گرا  تو دلیل ہے کہ کسی کامل چھینے گا۔
اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاوں ٹوٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گرفتار ہوگا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخانہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے ۔ اول ، مال حرام ۔ دوم ، عیش دنیا ۔ سوم ، خزانہ۔ چہارم ، حرام میں شروع ۔ پنجم ،خدمت گار اور حرام خور عورت ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation