Open Menu

Khawab Main Yahoodiyat Ko Apnana - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Yahoodiyat Ko Apnana can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Yahoodiyat Ko Apnana in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Yahoodiyat Ko Apnana

خواب میں یہودیت کو اپنانا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بدعت کی راہ پر چلے گا اور یہودیوں کی مدد کر ے گا اور ان کی بات پر یقین کر ے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ یہودی یا عیسائی یا مشرک یا بت پرست ہوا ہے ۔
تویہ اس کی گمراہی اور ضلالت کی دلیل ہے اور حق تعالیٰ پر بہتان اور جھوٹے کہے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے آپ کو دین سے بے علم جانتا ہے اور اس کو پتہ نہیں ہے کہ کس قبلے کی طرف نماز پڑھے تو دلیل ہے کہ سرگشتہ اور حیران اور عاجز ہو گا ۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ یہودی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب کو مشکل کام پڑے گا اور شرعی سنت کی مخالفت کرے گا ۔ اور اگر خواب میں آتش پرست کو دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ صاحب خواب دنیا پر فریفقہ ہو گا ۔ اور آخر کے کام سے نفرت کرے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر یہودی خواب میں دیکھے کہ مسلمان ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا یا مسلمان ہو گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation