عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا عزم کریں گے،سیدہ نوشین افتخار

پیر 5 فروری 2024 21:10

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2024ء) سابق رکن قومی اسمبلی و مسلم لیگ ن کی نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 73 سیدہ نوشین افتخار نے کہا کہ عوام 8 فروری کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر ترقی و خوشحالی کو پایا تکمیل تک پہنچانے کا عزم کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنا کر ہی دم لیں گے،میاں نواز شریف کی زیر قیادت اپنے منشور میں کیا گیا ایک ایک وعدہ پورا کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے مہنگائی کا خاتمہ اور دنیا میں پاکستان کو قابل عزت مقام صرف محمد نوازشریف ہی دلا سکتے ہیں۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں