امریکا، پاکستان کا مشورہ مان لیتا تو افغانستان میں طویل جنگ سے بچ جاتا، جنرل (ر) احسان الحق
پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے کیونکہ ہمیں افغانستان میں استحکام کے لیے امریکا کی مدد کی ضرورت ہے -جوبائیڈن انتظامیہ، افغانستان کے عوام کی بہتری کے لیے آنے والی طالبان انتظامیہ کو تسلیم کریں اور ان کے ساتھ مل کر کام کریں طالبان حکومت کے رہنماؤں اور حکام کو اقوام متحدہ کی دہشت گرد افراد اور پابندیوں کی فہرست میں رکھنے سے بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان میں کام نہیں کرسکیں گی، جس سے طالبان حکومت کا رویہ بھی متاثر ہو گا اور اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے،انٹرویو
ہفتہ 11 ستمبر 2021 00:35
(جاری ہے)
نومبر 2001 کے اوائل میں نیٹو فورسز کے افغانستان میں داخل ہونے کے فوری بعد پاکستان نے خطے کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے سعودی عرب کی معاونت سے سفارتی کاوشیں شروع کیں اور جنرل (ر) احسان الحق نے واشنگٹن کا دورہ کیا اور امریکا کے اس وقت کے صدر جارج ڈبلیو بش کو پاکستان کے فوجی حکمران پرویز مشرف کی جانب سے لکھا گیا 4 صفحات پر مشتمل خط پہنچایا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل پرویز مشرف نے خط میں افغان مسئلے کے حل کے لیے ان طالبان رہنماؤں سے بات چیت شروع کرنے کی تجویز دی تھی جو القاعدہ کے خلاف کارروائی میں تعاون کے لیے تیار تھے۔جنرل (ر) احسان الحق نے انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کا مشترکہ اقدام تھا، میں شہزادہ سعود الفصل (مرحوم) کے ساتھ امریکا گیا اور ہم نے امریکی صدر، وزیر خارجہ، سی آئی اے کے ڈائریکٹر اور دوسرے امریکی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ہم نے انہیں مشورہ دیا کہ افغانستان میں مداخلت اقوام متحدہ کے ذریعے ہونی چاہیے۔ 20 سال قبل اس موقع کو ضائع کر دیا گیا، اگر امریکا اس وقت پاکستان اور سعودی عرب کی تجویز مان لیتا تو جنگ سے بچا جا سکتا تھا اور امریکا اور افغان عوام خون خرابے، بڑے نقصانات اور خطے میں عدم استحکام سے بچا جاسکتا تھا۔ پاکستان اور سعودی عرب نے مخلصانہ مشورہ دیا تھا کہ افغانستان میں تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے اور اقوام متحدہ کے ذریعے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنا ہی بہترین آپشن ہے ہم نے انہیں بتایا تھا کہ افغانستان میں اقوام متحدہ کے ذریعے ایک وسیع البنیاد متفقہ حکومت کا قیام عمل میں لانا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ مزید شدت اختیار نہ کرے لیکن بدقسمتی سے ہماری مخلصانہ اور بہترین کوششوں کو پذیرائی نہیں دی گئی اور اس کا نتیجہ 20 سال کی طویل جنگ کی صورت میں نکلا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ محض ایک فون پر کسی ملک کو آمادہ نہیں کیا جاسکتا، امریکا نے نائن الیون کے 24 سے 36 گھنٹے بعد پاکستان سے رابطہ کیا تھا، پاکستان واقعے کی پہلے ہی مذمت کر چکا تھا۔ ہم پہلے ہی یہ فیصلہ کر چکے تھے کہ ہم عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور ہمارا ردعمل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی اور پاکستان کو بتائے بغیر امریکی اسپیشل فورسز کی کارروائی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی موجودگی انٹیلی جنس کی ایک بڑی ناکامی تھی اور میرے لیے بھی ذاتی طور پر یہ سبکی کا باعث تھی۔ افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں واپس آنے سے پاکستان کو تزویراتی طور پر فائدہ ہوگا کیونکہ کابل میں حکمرانوں کی تبدیلی بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے روک دے گی۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں بہتری کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے کیونکہ ہمیں افغانستان میں استحکام کے لیے امریکا کی مدد کی ضرورت ہے جوبائیڈن انتظامیہ، افغانستان کے عوام کی بہتری کے لیے آنے والی طالبان انتظامیہ کو تسلیم کریں اور ان کے ساتھ مل کر کام کریں۔ طالبان حکومت کے رہنماؤں اور حکام کو اقوام متحدہ کی دہشت گرد افراد اور پابندیوں کی فہرست میں رکھنے سے بین الاقوامی تنظیمیں افغانستان میں کام نہیں کرسکیں گی، جس سے طالبان حکومت کا رویہ بھی متاثر ہو گا اور اس سے مزید مسائل پیدا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہ سلمان امدادی مرکز نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کی
ملک کے 91 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے 24 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم پیر ..
z تین پارٹیوں کے علاوہ سب سے بات کرنے کو تیار ہیں ، رئوف حسن
سپریم کورٹ کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں6 رکنی لارجر بنچ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے ..
وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، فوری نافذ ..
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکہ جات کا دورہ، پولیس افسران کو احکامات جاری کئے
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
ہومی سائیڈ یونٹ پولیس اسلام آباد کی کارروائی ،خاتون کے اندھے قتل کے مقدمہ میں ملوث قاتل( شوہر) انتہائی ..
قومی ہاکی ٹیم میں سیلکٹ ہونے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد انتظامیہ کی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،32بھکاری گرفتار
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اسلام آباد کا جی سکس آبپارہ بازار کا دورہ
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا اسلام آباد کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ایچ نائن اتوار ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی