خوشاب میں اسد عمر لانگ مارچ میں اسٹیج پر بیٹھنے کے دوران لڑکھڑا گئے

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اسٹیج پر کارکنوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھ سکے

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 17 نومبر 2022 16:24

خوشاب میں اسد عمر لانگ مارچ میں اسٹیج پر بیٹھنے کے دوران لڑکھڑا گئے
خوشاب (اردوپوائنٹ،اخبارتازہ ترین۔17 نومبر 2022ء) تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر لانگ مارچ میں اسٹیج پر بیٹھے کے دوران لڑکھڑا گئے،استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنوں کو ہدایات کے بعد اسٹیج پر بیٹھنے لگے تو توازن برقرار نہ رکھے پائے۔ اسد عمر نے لڑکھڑاتے ہی خود کو سنبھالا اور پھر بیٹھ کر کارکنوں سے گفتگو کرنے لگ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کا لانگ مارچ اسد عمر کی قیادت میں منزل کی جانب رواں دواں ہے اور اس سلسلے میں خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے،مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا۔

استقبالی کیمپ میں اسد عمر اسٹیج پر کھڑے کارکنوں کو کچھ ہدایات دینے کے بعد بیٹھے ہوئے لڑکھڑا گئے۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ حکمرانوں کی نظریں عوام پر نہیں بلکہ اپنا پیسہ بچانے پر ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خوش قسمتی ہے یہاں کے عوام بکتے نہیں ہیں،وہ وقت قریب آ رہا ہے کہ جب ظلم کرنے والے پاکستان کے فیصلے نہیں کریں گے۔

اسد عمر نے پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے فیصلے یہاں کے عوام کریں گے،اگر کوئی برسر اقتدار یا حکومت میں آنا چاہے تو راستہ پاکستانی عوام ہونا چاہئیں،جب تک عمران خان میں دم ہے انکو چوروں کو نہیں چھوڑیں گے۔کیا حرام کی جائیدادوں بنانے والوں کے باپ کا پیسہ تھا جو معاف کر دیں؟ انکا کہنا تھا کہ کپتان کسی صورت انکو چوروں کو چھوڑنے والا نہیں،ساڑھے تین سال یہ روتے رہے کہ این آر او دے دو،عمران خان کال دینے والا ہے،جلد اسلام آباد کی کال آنیوالی ہے۔پاکستان کے فیصلے لندن یا امریکہ میں نہیں ہو سکتے،پاکستان کے فیصلے کراچی،کوئٹہ،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

خوشاب میں شائع ہونے والی مزید خبریں