قائد اعظم، شہیدوں اور فوج پر حملہ کرنے والے پاکستانی ہو سکتے ہیں؟،احسن اقبال

بانی پی ٹی آئی عمران خان جسے چاہتے تھے جیل میں ڈال دیتے تھے،ورکروں کو چور ڈاکو کے نعرے اور گالم گلوچ سکھایا،رہنما ن لیگ کا لگوال منہاساں میں جلسے سے خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 3 فروری 2024 11:32

شکر گڑھ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 فروری2024 ء)   پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماءاحسن اقبال نے کہا ہے کہ قائد اعظم، شہیدوں اور فوج پر حملہ کرنے والے پاکستانی ہو سکتے ہیں؟بانی پی ٹی آئی جسے چاہتے تھے جیل میں ڈال دیتے تھے۔شکرگڑھ کے علاقے لگوال منہاساں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے ورکروں کو چور ڈاکو کے نعرے اور گالم گلوچ سکھایا، ان کا ایک منصوبہ بتائیں جو 4 سال میں لگا ہو۔

پی ٹی آئی فتنے کا ٹولہ ہے وہ فارن فنڈنگ پر ملک میں انتشار پھیلاتی ہے، کرنل شیر خان کی بہادری کا اعتراف بھارت نے کیا، ان کی یادگار کی بے حرمتی کی گئی، کیا کوئی سیاسی جماعت چھاو¿نیوں پر حملہ کر سکتی ہے؟۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایک جماعت مذہب کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے، وہ مذہبی جماعت ہمارے جنت جہنم کے فیصلے کر رہی ہے، ہر مسلمان ختم نبوت کا سپاہی ہے، ایک خدا، رسول اور کتاب ہماری طاقت ہے، کونسی سیاسی جماعت ہے جو اپنے ہی قائد کے گھر کو جلائے، مسلم لیگ اس ملک کی ماں ہے جو قائد اعظم کی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور سی پیک بنایا، قصے، لطیفے سنا کر اور ترلے کر کے عوامی حمایت نہیں لی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس نے نوجوان کو لیپ ٹاپ سے دئیے، ہمارے مخالفوں نے وہ لیپ ٹاپ چھینے اور کہا کہ ہم مرغی اور انڈے دیں گے۔ کیا کوئی پاکستانی اپنے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کو ووٹ دے سکتا ہے۔

شہباز شریف نے 2008 سے 2018 تک لاہور کو روشنیوں کا شہر بنا دیا۔ لاہور کی ترقی کو پوری دنیا نے دیکھا ہے۔ میٹرو بس سمیت اورنج لائن ٹرین کے تحفے عوام کو دئیے اور لاہور کو جدید شہر بنایا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن لڑرہے ہیں۔عوام اچھی طرح جانتی ہے کہ ان کے مسائل کس کے دور میں حل ہوئے ہیں۔ ن لیگ نے اپنے دور اقتدار میں نوجوانوں کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ویژن 2025 میں تعلیم پر خصوصی توجہ دی گئی تھی

نارووال میں شائع ہونے والی مزید خبریں