تحریک انصاف جلد دھڑوں میں تقسیم ہوکر راہ فرار اختیار کریگی‘عاجز دھامراہ

فروری کے عوامی سمندر میں یہ نااہل حکومت ڈوب جائے گی‘ سعدیہ جاوید‘و قاص شوکت کی پریس کانفرنس

جمعہ 14 جنوری 2022 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے کہا کہ 27 فروری کو پیپلز پارٹی کا عوامی لانگ مارچ نااہل اور سلیکٹڈ حکمرانوں کی رخصتی کاسبب بنے گا۔اگر اس مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا۔سندھ کا بلدیاتی نظام عوامی امنگوں کے مطابق ہے ایم کیوایم‘جی ڈی اے‘تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی اور پی ایس پی کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں وہ اس نظام کو غلط ثابت کریں۔

یہ تمام جماعتیں سیاسی طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔آئندہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔تحریک انصاف میں آواز آنا شروع ہوگئیں ہیں جلد یہ دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی اور ان کے سرکردہ راہ فرار اختیار کرنے لگے گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر پی پی رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، سیکریٹری اطلاعات ضلع شرقی وقاص شوکت اور میر عباس تالپور بھی موجود تھیں۔

عاجز دھامراہ نے کہا کہ کل پارلیمنٹ میں ایک منی بجٹ پاس ہوا۔ان مسخروں نے پارلیمنٹ کی بے توقیری کی ہے یہ وہ پارلیمنٹ ہے جس نے 1973میں متفقہ آئین دیا۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 18ویں ترمیم پاس کراکے آمروں کا راستہ روکا تھا۔ان مسخروں نے کل اپوزیشن کی تمام ترمیموں کو مستردکیا ہے۔بلاول بھٹو نے تجویزے دی اس کو جس طرح بلڈوز کیا گیا وہ غیر جمہوری عمل ہے۔

فواد چوہدری کو ڈبو کہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل وہ کہہ رہے تھے کہ اپوزیشن کو پھر شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری خوش ہورہے ہیں‘وزیراعظم سلیکٹڈ خوش ہورہے ہیں بجٹ پاس ہوگیا ہے۔میں کہتا ہوں ان ظالموں نے عوام پر معاشی آئیٹم بم گرایا جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گااور عوام کو ایک وقت کی بھی روٹی میسر نہیں ہوگی یہ دراصل بل کی منظوری کی خوشی نہیں بلکہ عوام کو تباہ کرنے کی خوشی منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ جب یہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے تو عوام کا ان کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالی گی اور سوال کرے گی کہ جب عوام دشمن پالیسیوں منظور ہورہی تھی تو یہ خوشیاں منارہے تھے۔ عوام کراچی حیدرآباد کے بلدیاتی الیکشن میں ان سے جواب طلب کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری نے فیصلہ کیا وہ کراچی کی عوام کو ان کو حق دلائیں گے۔عاجز دھامراہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اردو بولنے والوں کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔

کل پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے احتجاج کیا جن پر تشدد کیا گیا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ہم جمہوری انداز میں احتجاج پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا دردصرف اور صرف پیپلزپارٹی محسوس کررہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام قوموں کی نمائندہ اور حقیقی جماعت پیپلزپارٹی ہے۔پیپلزپارٹی عوام کوان کاحق دلانے کے لیے قائد اعظم کے مزار سے لانگ مارچ بلاول بھٹو کی قیادت میں شروع کرے گی۔

ہمارا صوبائی سطح پر اجلاس ہواہے۔مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سندھ سے جب قافلہ پنجاب میں داخل ہوگا اگر کسی کے دماغ میں کچھ ہے تو وہ اس کو نکال دے۔لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے۔لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سمیت غربت کی چکی تلے پھسی ہوئی عوام اورسول سوسائٹی کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔

اگر سندھ پنجاب باڈر پر لانگ مارچ کو روکا گیا تو نتائج کے ذمہ دار خود حکمراں ہوں گے۔عاجز دھامراہ نے کہا کہ لانگ مارچ میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے روکا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔عاجز دھامراہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کی مخالف کرنے والی جماعتوں نے عوام دشمن بجٹ کی حمایت کی ہے۔متحدہ کے لوگ وزارتوں کے لئے کراچی حیدرآباد کے لوگوں کے حقوق کیخلاف فیصلہ دیا۔

ایم کیو ایم اور جی ڈی اے والے ڈوبی ہوئی پی ٹی آئی کی کشتی میں بیٹھ گئے ہیں۔ایم کیو ایم کس طرح کراچی کی عوام کے سامنے آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات منتقل کیے ہیں۔میں سندھ کے بلدیاتی بل پر ایم کیو ایم‘تحریک انصاف‘ جماعت اسلامی‘ جی ڈی اے اور پی ایس پی کو مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔وہ اس نظام کی خرابیوں پر بات کرلیں۔

وہ ہم سے بات نہیں کرسکتے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ان جماعتوں کو شکست ہوگی۔عاجزدھامراہ نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے اندر سے آوازیں آرہی ہیں۔ وزیراعظم کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑے رہا ہے۔جلد پی ٹی آئی دھڑوں میں تقسیم ہوجائے گی۔اس نااہل حکومت سے عوام کو نجات بلاول بھٹو زرداری دلائیں گے۔27 فروری کے عوامی سمندر میں یہ حکومت ڈوب جائے گی۔

بلدیاتی نظام پر احتجاج سندھ حکومت کو کوئی فرق پڑنے والا نہیں ہے۔اس موقع پر خواتین ونگ سندھ کی سیکریٹری اطلاعات ورکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید نے کہا کہ لانگ مارچ میں خواتین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ چلیں گی۔کیونکہ مہنگائی کا براہ راست اثر گھر کی خواتین پر پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سات بار ادویات کی قیمتوںمیں بنی گلہ کے ٹھگ نے اضافہ کیا ہے۔بجلی گیس ہیں نہیں بلوں میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔پاکستان کی خواتین سے گزارش ہے کہ وہ اپنے بال بچوں کیلئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں نکلیںاور اس نالائق اور مہنگی ترین حکومت کا خاتمہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم انگلی کے اشارے پر نہیںعوام کے حقوق کے لیے نکل رہے ہیں۔

نوشہرو فیروز میں شائع ہونے والی مزید خبریں