عمران خان کی زرداری اور بلاول بھٹو کو دھرنے کی دعوت

کنٹینر کی صفائی کا کہہ دیا ہے، پانچ پانچ سودیکرجلسہ کروانے والے دھرنا نہیں دے سکتے، چیلنج کرتا ہوں کہ ایک ہفتہ کنٹینر میں گزار کردکھا دیں،حکومت کو کچھ نہیں ہونا تم جیل جاؤ گے، فضل الرحمن 12ویں کھلاڑی کی طرح روندو ہے،الیکشن میں کلین بولڈ ہوگیااب کہتا نہ کھیلنا نہ کھیلنے دینا ہے۔جمرود میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 5 اپریل 2019 17:00

عمران خان کی زرداری اور بلاول بھٹو کو دھرنے کی دعوت
جمرود(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اپریل 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے پیپلزپارٹی قیادت کو ایک بار پھر کنٹینر کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو دھرنے کی دعوت دیتا ہوں، کنٹینر کی صفائی کا کہہ دیا ہے،پانچ پانچ سودیکرجلسہ کروانے والے دھرنا نہیں دے سکتے،تمہاری جگہ جیل ہے، چیلنج کرتا ہوں کہ ایک ہفتہ کنٹینر میں گزار کردکھا دیں،فضل الرحمن 12ویں کھلاڑی کی طرح روندو ہے،الیکشن میں کلین بولڈ ہوگیااب کہتا نہ کھیلنا نہ کھیلنے دینا ہے۔

انہوں نے آج خیبر پختونخواہ میں جمرود کمپلیکس میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 40سال سے تباہی ہورہی ہے، نگراں حکومت کا مشورہ دیا توبرا مان گئے۔ایک بھائی اپنے تجربے سے دوسرے بھائی کو کہہ رہا ہے کہ اگرالیکشن کروانا ہے تو ایسے نیوٹرل ایمپائر کی نگرانی میں الیکشن کروائیں جس سے نتیجے پر کسی کواعتراض نہ ہو، اگر افغانستان میں عمل ہوتا ہے تو سینٹرل ایشیاء تک تجارت ہوگی۔

(جاری ہے)

اس لیے میں افغانستان کی حکومت اور عوا م کو بھائی والا مشورہ دے رہا ہوں ، مشورہ نہیں ماننا تو نہ مانیں ،یہ مداخلت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جبہ ڈیم پانی کیلئے بنائیں گے، 10لوگوں کو پینے کاپانی ملے گا، بارہ ڈیم بنائیں گے جس سے کاشتکاری بڑھے گی اور 17ہزار ہیکٹرزمین کاشت کیلئے بہتر ہوجائے گی ، بارہ بائی پاس بھی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان تمام چیزوں کا اعلان کروں گا جو میں دے سکتا ہوں، بجلی گیس کی کوشش کروں گا کہ پوری سپلائی ملے، ان چیزوں کا اعلان کروں گا جو میں کرسکتا ہوں۔

پورے قبائلی علاقے کیلئے ترقیاتی پیکج دیں گے،ہر سال 100ارب قبائلی علاقے کی ترقی کیلئے خرچ ہوگا،یہ پیسا اگلے دس سال تک خرچ ہوتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے یونیورسٹی کا مطالبہ کیا ہے۔قبائلی علاقے کے نوجوان یونیورسٹی اور فور جی انٹرنیٹ مانگ رہے ہیں ، اس لیے ان کا بڑا روشن مستقبل ہے۔عمران خان نے کہا کہ میں نے محمود خان سے کہا کہ قبائلیوں کی تعلیم مواقع اور کھیلوں کے گراؤنڈ زیادہ بنانے ہیں تاکہ قبائلی علاقے کے ٹیلنٹ کو سامنے لیکر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا توپختون خواہ اور قبائلی علاقوں میں سے کوئی کھلاڑی نہیں آتا تھا۔ لیکن آج قومی ٹیم میں قبائلی کھلاڑی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے سب سے مشکل معاشی مرحلے سے گزر رہا ہے، ملک کے حالات کبھی بھی اتنے مشکل نہیں تھے۔ یہ حالات مشکل اس لیے ہیں ، لوگ پانچ سال بعد ہمارا پہلی دو حکومتوں سے کریں گے۔

پیپلزپارٹی کی حکومت آئی توپاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب تھا،ہم سمجھتے تھے کہ وہ تجربہ کار ہیں، ان کومعیشت کا پتا ہے لیکن کیامعلوم تھا کہ ان کوچوری کا تجربہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ دس سالوں میں 6ہزار سے وہ قرضہ 30ہزار ارب تک لے گئے، اب ہماری حکومت ان کے قرضوں پر ساڑھے 6ارب دن کا سود دے رہے ہیں۔قسطیں قرضوں کی 2ہزار اور اور ٹیکس چار ہزار ارب ہے۔

جب ایسے حالات ہوں توکوئی بھی گھر اپنی آمدنی بڑھاتا ہے، خرچے کم کرتا ہے، قرضہ لیکر دکان ، ٹیکسی یا فیکٹری لگا لیتا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہماری آمدنی بڑھے، برآمدات بڑھیں،انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل مرحلے سے چند مہینوں بعد نکل جائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کل ایک جلسہ ہوا جس میں پانچ پانچ سو روپے دے کربلایا تھا۔ باپ بیٹا مجھے دھمکی دیتے کہ ہم اسلام آباد دھرنا دینے آرہے ہیں، میں ان کو کہتا ہوں کہ دھرنا تب کامیاب ہوتا ہے جب آپ عوام کی بات کرتے ہیں، لیکن جب آپ ملک کو لوٹ کرپیسا بچانے کیلئے دھرنا دیتے ہیں تولوگوں کو پیسے دیکر نکالنا پڑے گا۔

میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو دھرنے کی دعوت دیتا ہوں۔میں نے کنٹینر کی صفائی کا کہہ دیا ہے ، میں کھانا بھی پہنچایا کروں گا، لیکن میرا چیلنج ہے کہ آپ ایک ہفتہ کنٹینر میں گزار کردکھا دیں، وہ اس لیے نہیں گزار سکتے کہ آپ پرچی پر لیڈر بنے ہیں، لیڈر جدوجہد اور مار کھا کربنتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ایک شخص ملین مارچ کی بات کررہا ہے۔

مولانا فضل الرحمن ہر دوسرے دن ملین مارچ کاکہتے ہیں ،فضل الرحمن الیکشن میں کلین بولڈ ہوگئے،میں چھوٹے ہوتے کرکٹ کھیلتا تھا، ایسے ہے جب کوئی سارا دن فیلڈنگ کرتا تھا اور پھر پہلی بال پرآؤٹ ہوجاتا تھا، جب کوئی روندوہوتا تھا تووہ وکٹ اٹھا کرکہتا نہ میں کھیلوں کا نہ تمہیں کھیلنے دوں گا،فضل الرحمن کا وہی حال ہے، وہ بارہواں کھلاڑی بنا ہوا ہے، زرداری صاحب میں کہتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جارہی لیکن آپ جیل میں جانے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ادھر لاہور میں بیٹھے ہیں جوکہتے شروع سے کہہ رہے ہیں حکومت ناکام ہوگئی ہے وہ کہتے سات مہینے میں ملک ٹھیک کردیں ۔سن لیں ، زرادری کے جعلی اکاؤنٹس میں 100ارب سے زیادہ پیسا باہر ہے، اسی طرح شریف خاندان کا پیسا باہر ہے۔اصل میں مسئلہ یہ ہے کہ یہ ہم پردباؤ ڈال کراین آراولینا چاہتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں