آزاد کشمیر کے عوام کا پیسہ ہمارے پاس امانت ہے ،اصل حقدار تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، چوہدری انوارلحق

منگل 26 ستمبر 2023 20:20

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2023ء) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا پیسہ ہمارے پاس امانت ہے جو اصل حقدار تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہی.پونچھ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز پونچھ میں ہی خرچ ہوں گی.آزاد کشمیر کے 33 حلقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی فنڈز جاری کر رہے ہیں. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیاں بنا رہے ہیں جس میں بلدیاتی نمائندی ، میڈیا،سیاسی اور سول سوسائٹی کے نمائندے شامل ہوں گے جو ہسپتال،سکول، بی ایچ یوز کے علاوہ بجلی کی چوری اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کریں گی. تعلیمی اداروں سمیت تمام اداروں میں بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنایا جائے۔

کام سے غفلت برتنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گی. جاریہ ترقیاتی منصوبوں کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائی. فنڈز کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق نے پونچھ ڈویژن کے دورہ کے دوران ڈویثرنل و ڈسٹرکٹ افسران کے ترقیاتی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت فہیم اختر ربانی، وزیر حکومت سردار عامر الطاف،ممبر قانون ساز اسمبلی حسن ابراہیم نے بھی شرکت کی۔

جائزہ اجلاس میں کمشنر پونچھ ڈویژن سردار سہیل اعظم ڈی آئی جی پونچھ ریجن شہریار سکندر، ڈپٹی کمشنر پونچھ ممتاز کاظمی، چیف انجینئرشاہرات اور مختلف اعلی حکومتی افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے پونچھ ڈویژن میں محکمہ شاہرات،محکمہ تعلیم،محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ، محکمہ برقیات سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ڈویژنل آفیسران نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنے اپنے محکموں کے حوالے سے بریفنگ دی. وزیراعظم نے کہا ہم نے 70 سال کا نظام بدلنا ہے اب جس کا بجٹ ہوگا اسی کو ملے گا جونیئر افسران کو بھی ڈی ڈی او بنا رہے ہیں۔

فنڈز تمام 33 حلقوں میں برابر دیے گئے۔میرا سب حلقوں کے لیے فارمولا ایک ہی ہے۔ہم سب کو برابر سہولیات دیں گے۔محکمہ شاہرات کے افسران موقع پر جا کر پراجیکٹس کا کام چیک کریں اور سکیمیں بنائیں دفتروں میں بیٹھ کر نہ بنائیں۔پونچھ میں چاروں فیز مکمل کریں پیسے میں اپ کو دوں گا میں جو پیسے دے رہا ہوں اگر اس میں کوئی MLA پرانا پروجیکٹ جاری رکھنا چاہتا ہے تو کو اسکی اجازت دے رہا ہوں.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کسی چیف انجینئر کو آئندہ اکٹھا پیسہ جاری نہیں ہوگا صرف پراجیکٹ کے مطابق جاری ہوگا۔

متعلقہ وزیر کے دستحط لازمی ہوں گے۔میں تمام ایم ایل ایز کو 50 کروڑ روپے دے چکا ہوں اس سے اپنے حلقہ کے ترقیاتی اخراجات پورے کریں۔ وزیراعظم نے محکمہ تعلیم پونچھ ڈویژن کو کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لینے، ٹھیکے پر سکول دینے کے چکر کو ختم کرنے اور تمام تعلیمی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری کے نظام کو فعال کرنے کی ہدایت دی۔وزیراعظم نے کہا کہ اگلے ہفتے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹیز بنیں گی جو سکولوں اور ہسپتالوں میں عملہ پورا کرنے کی ذمہ دار ہوں گی جبکہ کمشنر پونچھ سربراہی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو اچھا کام کرے گا اس کو کسی قسم کی پریشانی کی ضرورت نہیں اور اور جو کام چوری کرے گا اس کو سزا ملے گی۔وزیراعظم نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ اپ نے صبح اٹھ بجے بائیو میٹرک حاضری لگانی ہے تاکہ اپ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر تحصیلدار اور جونیئر افسران بھی لگائیں ہم بائیو میٹرک حاضری کو اے جی آفس کے ساتھ منسلک کررہے ہیں۔

جس دن کسی ملازم کی بائیومیٹرک حاضری نہیں ہوگی اس دن کے تنخواہ کٹے گی وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی اداروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے اگر یہ پیسے نہ ملے تو ہم سات ارب روپے میں وہ ادارے بنا دیں گے جن کا کچھ تعمیراتی کام ہو چکا ہے جو تعلیمی ادارے کھلے اسمان تلے چل رہے ہیں ان کے لیے میں نے اگلے دو ماہ میں مناسب انتظامات کر کے دینے ہیں۔

کابینہ کی کمیٹی بنائی گئی ہے جو فیصلہ کرے گی کہ 10 سال سروس والے ملازمین کو مستقل کرنا ہے یا نہیں۔عوام جب چاہیں اپنے مسائل لے کر وزیراعظم ہاؤس آجائیں وزیراعظم نے محکمہ فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کی مختلف سکیموں کے لیے پیسے جاری کرنے کی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان سے سستی بجلی لینی ہے تو ہمیں ازاد کشمیر میں بجلی چوری کو بھی روکنا ہوگا مجھے ازاد کشمیر میں سب لوگوں کو سستی بجلی دینی ہے ہم مردم شماری کی طرح کا پروگرام دے رہے ہیں جسمیں7 لاکھ سے زائد صارفین کو تصدیق کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے رہے ہیں ان کے پیچھے دوسری ٹیمیں چلیں گی جو بجلی کے میٹر ٹھیک کرتی چلی جائیں گی ہم نے 90 دنوں میں یہ میٹرنگ مکمل کرنی ہے محکمہ برقیات کو 452 پوسٹیں دی ہیں ہم پونچھ ڈویژن کے تینوں چیف انجینئر کو چیف ایگزیکٹو بنا رہے ہیں جو چھ ماہ کے اندر اچھی پرفارمنس نہ دینے پر تبدیل کر دیے جائیں گے،وزیراعظم نے محکمہ سیاحت کو احکامات دیے کہ اگر اپ کسی کی زمین پر تعمیر کریں تو امدنی میں اپنا حصہ رکھیں محکمہ فوڈ اتھارٹی کے لیے وزیراعظم نے ڈپٹی ڈائریکٹر پونچھ کی پوسٹ کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کا پیسہ ان کی امانت ہے جو ان پر ہی لگے گا۔

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں