فیفا ورلڈ کپ کا 21واں ایڈیشن روس میں 14ِجون2018ءسے 15 ِ جولائی 2018ءتک کھیلا جا رہا ہے جس میں 8گروپس کی صورت میں 32ممالک کی ٹیمیں آغاز میں ایک دوسرے کے مقابل رہیں۔ فُٹ بال کے شائقین کو اس ورلڈ کپ میں پہلے ہی ایک افسوس تھاکہ 4بار ورلڈ کپ جیتنے والی " اٹلی " کی اہم ٹیم اس دفعہ ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی ہی نہیں کر سکی ۔لہذا دفاعی چیمپئن جرمنی کے ساتھ مقابلے میں اہم ٹیمیں برازیل اور ارجنٹائن فیورٹ ہو نگی۔لیکن گروپ مقابلوں میںہی دوسری4دفعہ فیفا فُٹ بال عالمی کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم کی شکست نے مداحوں میں یہ بے چینی پیدا کر دی ہے کہ اگلے ناک آﺅٹ مرحلے کا نقشہ کیا ہو گا؟
اس صورت ِحال میں پہلے ماضی کے 20 عالمی کپ کی جیتنے والی مختلف ٹیموں کی فہرست دیکھنا پڑے گی۔
برازیل نے سب سے زیادہ بار 5 دفعہ یہ فُٹ بال ورلڈ کپ جیتا ہے اور اسکا دوسرا اہم ریکارڈ تما م 21ولڈ کپ میں کوالیفائی کر نا ہے ۔
(جاری ہے)
اٹلی اور جرمنی 4 دفعہ عالمی چیمپئین بن کر فہرست میں شامل ہیں لیکن 21ویں عالمی کپ سے آﺅٹ۔
ارجنٹائن اور یوراگوائے 2,2 دفعہ عالمی کپ جیت چکے ہیں اور
۱یک ایک دفعہ عالمی کپ جیتنے والے ممالک انگلینڈ،فرانس اور سپین ہیں۔
ساتھ میں یہ بھی اہم ہے کہ اس دفعہ ملا کر 4دفعہ ایسا ہو چکا ہے کہ دفاعی چیمپئین اگلے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں ہی شکست سے دوچار ہو گیا ہو۔ اس دفعہ جرمنی ہے۔
اس فہرست کے بعد یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ برازیل کے مقابلے میں میسی کی وجہ سے ارجنٹائن کی ہی بڑی ٹیم ہے۔ لیکن پرتگال کا ایک عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی رونالڈو ناک آﺅٹ مرحلے میں اپنی ٹیم کو سر فہرست رکھنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔
بہرحال ناک آﺅٹ یا پری کوارٹرفائنل مرحلہ 30جون 2018ءکو شروع ہو گا ۔جس میں 16ٹیموں:
روس،میکسیکو، فرانس ،ارجنٹائن،برازیل،سپین،سویڈن،سوئزلینڈ،کروشیا،ڈنمارک، یوراگوائے ، پرتگال،کولمبیا، جاپان،انگلینڈاور بلجیم کے درمیان مقابلہ کانٹے دار ہونے کی پیشن گوئی بھی کی جارہی ہے۔
اس مختصر تجزیئے کے ساتھ موجودہ عالمی کپ کے دوران کچھ مزید دلچسپ و اہم خبریں بھی عالمی کپ کی اہمیت کو اُجاگر کررہی ہیں:
٭ آئس لینڈ اور پانامہ پہلی دفعہ عالمی کپ کھیل رہے ہیں۔
٭ آغاز میں سعودی عرب کی ٹیم کی شکست پر ایک خبر سامنے آئی کہ کا ناقص کارکردگی پر 3 فُٹبالر کر سزا دینے کا فیصلہ۔
٭ ہم ہاریں یا جیتیں ٹیم کے ساتھ ہوں۔سعودی ولی عہد شہزادہ بن سلیمان
٭ کولمبین فُٹبالرز کا واش روم میں الیکٹرک ڈانس ویڈ یو وائر ہو گئی۔سامبا طرز کا ڈانس ٹیم کی پہچان ہے۔
٭ برازیلین فُٹ بالرز نے ٹریننگ میں ٹیبل پر فُٹ بال کی پریکٹس کی۔
٭ جنوبی کوریا ، جرمنی کو ہارنے والی ایشیا ءکی پہلی ٹیم بن گئی۔
٭ فیفا ورلڈ کپ نے اسرائیلی فُٹ بال شائقین کیلئے مفت قیام و طعام کا اعلان کیا۔
٭ مصری فُٹ بال ٹیم کے گول کیپر نے شراب بنانے والی کمپنی کا مین آف دی میچ ٹھکرا دیا۔یوراگوائے کے خلاف شاندار کھیل میں
بہترین کھلاڑی قرار پا ئے تھے۔
٭ روس میں فُٹبال ورلڈ کپ کی براہ راست کوریج کے دوران کولمبیا کی رپورٹر جولیتھ گونزالے تھیران کے ساتھ اُس وقت ایک ناخوشگوار
واقعہ پیش آیا جب ایک مداح نے اُنھیں بوسہ دیا۔
٭ احمد رضا15سالہ سرکاری طور اُس وقت پہلے پاکستانی نوجوان بن گئے جب اُنھوں نے برازیل اور کوسٹ ریکا کے درمیان ٹاس
کا سکہ اُچھالا۔
٭ روس میں گروپ مقابلوں کے دوران ایک مرحلے میں جب ارجنٹائن کو بھی کروشیا سے شکست کے بعد ناک آﺅٹ مرحلے میں پہنچنا
مشکل نظر آرہا تھا تو اُس وقت ٹیم کے اہم کھلاڑی میسی ذہنی دباﺅ کا شکار نظر آئے۔بلکہ میچ کے دوران کروشیا کھلاڑیوں سے اُلجھے بھی۔
٭ ارجنٹائن کی کروشیا کے ہاتھوں ہار پر ارجنٹائن کے ٹی وی چینلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
٭ روس میں پینلٹی ککس کی تعداد گزشتہ ورلڈ کپ سے زائد ہوگئی۔ برازیل ورلڈ کپ 2014ءمیں 13 پینلٹی ککس ایوارڈ کی گئی تھیں۔
٭ روس کا شہر " کازان" مسلمان فُٹ بال شائقین کیلئے حلا ل کھانا دستیاب ہو نے کی وجہ سے بہترین شہر ۔
٭ روس کا شہر ولگو گراڈ بھی ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کر رہا ہے۔لیکن اس اسٹیڈیم کی بنیادوں میں کئی دہائیوں پرانی تاریخ دفن ہے۔
دوسری جنگ ِعظیم سٹالن گرڈ کی لڑائی اس ہی مقام پر ہوئی تھی لیکن اسکے ہلاک شُدگان کو کبھی بھی بہتر طریقے سے دفنایا نہیں گیا تھا۔
٭ روس میں جاری ورلڈ کپ2018ءمیں پاکستان کا بنا ہو ا فُٹ بال استعمال ہو رہا ہے جبکہ پاکستانی فُٹ بال ٹیم ای ورلڈ کپ میں شامل
نہیں ۔ لہذا پاکستانیوں کا ایک گروپ دُنیا کو پیغام دینے کیلئے روس پہنچا ہے اور پاکستانی پرچم پکڑ کر لوگوں کو اس بارے میں آگاہی دے
رہا کہ کھیلے جانے والے فُٹ بال پاکستان سے بن کر آئے ہیں۔
٭ روسی صدر پیوٹن بھی فُٹبال ورلڈ کپ کے بخار میں مبتلا۔ریڈ اسکوائر میں فیفا کے صدر کے ہمراہ فُٹبال کھیلتے رہے۔
٭ پہلے مرحلے تک 8اون گول( غلطی سے اپنے کھلاڑیوں کا اپنی ٹیم کے خلاف گول)کا نیا ریکارڈ بن گیا۔