انڈیا کا ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو وائٹ واش

India Won 3-0

ویرات کوہلی ہوم گراﺅنڈز پر لگاتار12 ٹیسٹ سیریز جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے

Arif Jameel عارف‌جمیل ہفتہ 26 اکتوبر 2019

India Won 3-0
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے انڈیا و جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز کے درمیان 11ِاکتوبر2019ءکو ایک ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ :  انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور تیسراکرکٹ ٹیسٹ تو بالکل یک طرفہ حیثیت میں انڈیا کی ہوم گراﺅنڈز پر انڈیا کے حق میں 4دن میں ختم ہو ئے۔جیسا کہ کرکٹ سیریز کے آ غاز میں کہا جارہا تھا کہ 3ٹیسٹ کی یہ سیریز انڈیا کیلئے اس لحاظ سے بہت اہم ہے کہ اگر وہ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہتے ہیں تو ہوم گراﺅنڈ میں لگاتار 10ٹیسٹ سیریز جیتنے کا آسٹریلیا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیں گے۔

اہم خبریں: ﴿ دوسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد انڈیا کو بلے بازویرات کوہلی کی کپتانی میں یہ اعزاز حاصل ہوگیا کہ ہوم گراﺅنڈ پر لگاتار11 ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بلکہ تیسرا ٹیسٹ جیتنے کے بعد نیا ریکارڈ12ٹیسٹ ۔ ﴿ ساتھ ہی 23ِاکتوبر2019ءکو جاری ہو نے والی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی انڈیا4659پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔

﴿ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈپلیسی نے سیریز میں شکست کی ذمہداری قبول کرتے ہوئے کہاکہ انڈیا کی ٹیم و کھیل کا مسلسل دباﺅ ہماری کارکردگی کو ہر ٹیسٹ میں کمزور کرتا چلا گیا۔ ﴿ دوسرے ٹیسٹ میچ میں 30سالہ کپتان ویرات کوہلی نے اپنے 81ویں ٹیسٹ میچ میں ناقابل شکست 254رنز بنائے جو اُنکا ٹیسٹ کیرئیر میں سب سے زیادہ اسکور رہا اور26ویں سنچری۔

7ویںڈبل سنچری تھی۔ یوں وہ ٹیسٹ میچوں میں ایک طرف انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے اور دوسری طرف ٹیسٹ میچوںمیں ہی سب سے زیادہ ڈبل سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے۔پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے ڈان بریڈمین 12، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا 11 کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے سنگا کارا9ڈبل سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

﴿ اس سیریز سے پہلے27ٹیسٹ میچ کھیلنے والے روہت شرما کیلئے یہ بحیثیت اوپنر پہلی ٹیسٹ سیریز تھی جو اُنکے لیئے ریکارڈ ثابت ہوئی۔محض 4اننگز کھیلیں اور3ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ529رنز بنا ڈالے۔ جن میں 2 سنچریاں پہلے ٹیسٹ میں اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ڈبل سنچری بنائی ۔ 212رنز پر آﺅٹ ہوئے جو اُنکے ٹیسٹ کیرئیر کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔روہت شرما نے اس سیریز میں 19 چھکوں کے ساتھ کسی بھی بلے باز کی جانب سے ایک سیریز میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

﴿ اس سیریز کے 3ٹیسٹ میچوں کے ہر میچ میں ایک ڈبل سنچری بنی۔اسطرح 3ڈبل سنچریاں بنیں ۔پہلی انوراگ اگروال دوسری کپتان ویرات کوہلی اور تیسری روہت شرما نے بنائی۔ ﴿ انڈیا کی ٹیم اس سیریز میں ایک اننگز میں بھی آل آﺅٹ نہیں ہوئی۔ہر دفعہ اننگز ڈکلیئر کی گئی۔ ﴿ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مکمل 6اننگز کھیلیں اور انڈیا نے اُنکے 60کھلاڑی آﺅٹ کیئے۔

یعنی ہر دفعہ جنوبی افریقہ آل آﺅٹ۔ ﴿ تیسرے ٹیسٹ کا اختتام انتہائی ڈرامائی انداز میں اُس وقت ہوا جب دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی9وکٹیں گرنے کے بعد آخری جوڑی ایل ۔اینگیڈی اور اے۔نورٹجی کی کھیل رہی تھی ۔سامنے تھے ایل ۔اینگیڈی اور گیند کی پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے سپن باﺅلر شہباز ندیم نے ۔ ایل۔ اینگیڈی نے زور سے میڈ آن پر ہٹ لگائی ۔

سامنے کھڑے بلے بازاے۔نورٹجی نے بچنے کی کوشش کی لیکن اُن کے باوزپر اس قدر زور سے گیند لگی کہ ایک طرف تو وہ تکلیف سے چلا دیئے اور دوسری طرف شہباز ندیم نے اُچھلتی گیند پر نظر رکھی اور قدم بڑھا کر کیچ کی صورت میں پکڑ لی ۔کیچ اپیل کی امپائر نے انگلی کھڑی کی ۔بلے باز آﺅٹ اور ٹیسٹ کا اختتام بھی۔ واہ! دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ: انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ10اکتوبر2019ءکو ریاست مہاراشٹراکے بمبئی کے بعد دوسرے بڑے شہر پونے کے مہاراشٹرا ایسوسی ایشن کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا۔

انڈیا نے ٹاس جیتا 28 سالہ ا وپنر ماینک انوراگ اگروال جنہوں نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری جو ڈبل سنچری تھی بنائی ، اس دوسرے ٹیسٹ میں اور اپنے کیرئیر کے6ویں ٹیسٹ میں دوسری سنچری بناڈالی۔لیکن ایک دفعہ پھر کمال دکھایا کپتان ویرات کوہلی نے ڈبل سنچری بنا کر اور آﺅٹ بھی نہیں ہوئے۔ ساتھ دیا پچارا نے58،رہانے نے59اور روندرا جدیجا نے 91رنز بنا کر۔

جدیجا کے آﺅٹ ہو تے ہی کپتان کوہلی نے اننگز601مجموعی اسکور 5کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کر دی ۔ جنوبی افریقہ کے بلے بازوں پر دباﺅ نظر آیا انڈین باﺅلنگ کا جو حسب روایت ہوم گراﺅنڈ پر ایک دفعہ پھر کامیاب رہی۔ جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں275پر آل آﺅٹ ہو گئی اور فالوآن ہو نے پر دوبارہ پھر بلے بازی کرتے ہوئے 189کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

یہ تھا کمال پہلی اننگز میں انڈیا کے باﺅلرز اشون کا 4اور امیش یادیوکا 3وکٹیں لیکر اور دوسری اننگز میں امیش یادیو اور روندا جدیجا کا 3،3وکٹیں اور ایشون کا 2وکٹیں لیکر۔ اشون اور امیش یادیو نے ٹیسٹ میں6,6وکٹیں حاصل کر کے جنوبی افریقہ کو 4دن میں ہی ایک اننگز اور 137 رنز کی بدترین شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا۔جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلی اننگز میں اُنکے کپتان فاف ڈیوپلیسی نصف سنچری بنائی اور دوسری اننگز میں اوپنر ایلگر 48رنز بنا کر نمایاں رہے۔

مین آف دی میچ :ویرات کوہلی اور سیریز2۔0سے انڈیا جیت گیا ابھی آخری ٹیسٹ میچ19اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔ تیسرا ٹیسٹ میچ: انڈیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان 19ِاکتوبر 2019ءکو انڈیا کی ریاست جھارکھنڈکے اہم شہر و ریاست کے دارلخلافہ رانچی کے جھار کھنڈاسٹیٹس کرکٹ ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔5دِ ن کا یہ ٹیسٹ میچ چوتھے روز ہی اپنے نتیجے پر پہنچ کر ختم ہو گیا۔

ٹاس ایک دفعہ پھر انڈیا کے کپتان ویرات کوہلی نے جیتا ۔حالانکہ جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈیوپلیسی نے ٹاس کیلئے اپنا نائب ٹیمبا باوما کو بھیجا جس پر ویرات کوہلی نے مزاحیہ دوستانہ انداز اپنایا ۔ ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا بلے بازی کی اور آغاز اچھا نہ ہو نے کے بعد اوپنر روہت شرما کی شاندار ڈبل سنچری اور اجنکیا رہانے کی سنچر ی نے ایک دفعہ پھر انڈیا کا پہلی اننگز میں مجموعی اسکور 417تک پہنچا دیا۔

دونوں بالترتیب 212اور115رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جسکے بعد جب 9کھلاڑی آﺅٹ پر مجموعی اسکور497ہوا تو کپتان ویرات کوہلی نے پہلے ٹیسٹ کی دونوں اننگز اور دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز کی طرح اس ٹیسٹ کی بھی پہلی اننگز ڈکلیئر کر دی۔ انڈیا کے بلے باوزں کا کام مکمل ہوا اور انڈیا کی باﺅلنگ لائن کا کام شروع ہوا اور جنوبی افریقہ کو پہلی اننگز میں335رنز کے خسارے کے ساتھ 162کے مجموعی اسکور پر آﺅٹ کر کے فالو آن کر دیا۔

جس کے بعد دوسری اننگز میں بھی انڈین باﺅلنگ کا سامنا نہ کر پائی اور جنوبی افریقہ 133کے مجموعی اسکور پر تیسرا ٹیسٹ بھی ایک اننگز اور202رنز سے ہار کر پویلین لوٹ گئی ۔پہلی اننگز میںامیش یادیو 3وکٹیں لیکر اور دوسری اننگز میں محمد شامی 3وکٹیں لیکر انڈیا کی طرف سے نمایاں باﺅلر رہے۔مین آف دِی میچ اورمین آف دِی سیریز روہت شرما ہوئے۔ پہلاٹیسٹ کھیلنے والے: اس میچ میں 3نئے کھلاڑی تھے ایک انڈیا کے شہبازندیم جنہوں نے اس میچ میں 4کھلاڑی آﺅٹ کیئے اوردو جنوبی افریقہ کے ہنرک کلاسین اور جارج لنڈے۔

اول الذکر نے تو بلے بازی میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی لیکن موخر الذکر نے ایک اننگز میں 4کھلاڑی بھی آﺅٹ کیئے اور بلے بازی میں بھی سینئر کھلاڑیوں کے مقابلے میں کچھ بہتر کھیلے۔جارج لنڈے کو جنوبی افریقہ کی طرف سے اس سیریز کے پہلے2 ٹیسٹ کھیلنے والے کیشومہاراج کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اُنکو کندھے کی چوٹ کی وجہ سے آرام دیا گیا ۔ انڈیا ٹیسٹ سیریز جیت گیا ،وائٹ واش بھی کر دیا اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں انڈیا اپنے 5ٹیسٹ کھیل کر اور تما م میں کامیاب ہو کر پوائنٹس ٹیبل پر 240پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا۔  "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :