کالی آندھی نے زمبابوے کا حشر نشر کردیا، کرس گیل کا تاریخی لاٹھی چار ج

Kaali Aandhi Ne Zimbabwe Ka Hashar Nashar Kar Diya

بڑے بیٹسمین نے بڑے ایونٹ میں بڑی اننگز کھیل کر اپنا بڑا پن ثابت کردیا

Ejaz Wasim Bakhri اعجاز وسیم باکھری بدھ 25 فروری 2015

Kaali Aandhi Ne Zimbabwe Ka Hashar Nashar Kar Diya

کرکٹ ورلڈ کپ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ گروپ بی میں گزشتہ روز شائقین کو تاریخی مقابلہ دیکھنے کو ملا، کالی آندھی نے زمبابوین ٹیم کا حشرنشر کرتے ہوئے میچ میں تو 73رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن سٹار بلے باز کرس گیل کا لاٹھی چارج ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ پے در پے ریکارڈ توڑتے ہوئے کرس گیل نے 215رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف ناقدین کی توپوں کو خاموش کرادیا بلکہ ورلڈکپ کے بقیہ میچز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی ۔ گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے میچ میں 372 رنز بنا کر نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا۔ اوپنر ڈیوائن اسمتھ دوسری ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے بولڈ ہوئے جس کے بعد کرس گیل کا ساتھ دینے کے لئے مارلن سیمیولز کریز پر آئے اور دونوں نے زمبابوے بولروں کی درگت بناتے ہوئے 372 رنز جوڑ کر دوسری وکٹ کے لئے تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم کی، کرس گیل نے زمبابوے کے بولروں کو گلی محلے کے کھلاڑی سمجھتے ہوئے دھو ڈالا اور چھکے چوکوں کی برسات کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 16 چھکوں کی مدد سے ورلڈ کپ کی پہلی اور تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی۔

(جاری ہے)

جلاد صفت کرس گیل نے ورلڈ کپ مقابلوں میں پہلی ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔آل راؤنڈرون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے غیر بھارتی اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن گئے،کرس گیل نے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈرکرس گیل نے بھارت کو تین ریکارڈزسے محروم کردیا۔کرس گیل اور مارلن سیموئلز نے ایک روزہ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈقائم کردیا۔کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ میں 9ہزاررنز مکمل کرلئے۔کرس گیل نے ون ڈے میچ میں 16چھکوں کا ریکارڈ بھی برابرکردیا۔آل راؤنڈرنے زمبابوے کیخلاف 16بلندوبالا چھکے لگائے۔ کرس گیل کے چھکوں کی تعداد400 سے زیادہ ہوگئی ہے۔مارلن سیموئلز بھی رنز کی بہتی گنگا میں کسی سے پیچھے نہ رہے اور 133 رنز ناٹ آوٴٹ کی شاندار اننگز کھیل کر سب سے بڑی شراکت میں اہم کردار ادا کیا۔ زمبابوے کی جانب سے واحد وکٹ تناشے پنینگرا نے لی۔بارش کے باعث ڈک ورتھ لوئس فارمولے کے تحت زمبابوے کو 48 اوورز میں 363 رنز کاہدف دیاگیا۔گیل نے 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنا کر ایک روزہ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا، وہ اننگ کی آخری گیند پر 215 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے، انہوں نے 16 چھکے اور دس چوکے مارے۔کرس گیل کی تاریخی اننگ میں16بلند و بالا چھکے اور10چوکے شامل ہیں۔اس سے قبل ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقا گیری کرسٹن کے پاس تھا،کرسٹن نے 1996 کے ورلڈ کپ میں یو اے ای کیخلاف 188رنزکی اننگز کھیلی تھی۔کرس گیل نے اپنی اس اننگ کے دوران ون ڈے کیرئیر کے 9 ہزار رنز بھی مکمل کئے۔ دریں اثناء کرس گیل نے 16چھکے لگا کر ایک اننگز میں چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا‘ ایک روزہ میچوں کی سب سے بڑی پارٹنر شپ 372 رنز میں بھی شراکت دار بن گئے۔ دونوں بلے بازوں نے ویسٹ انڈیز کی طرف سے کسی بھی ٹیم کے خلاف ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنز کا نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 363 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ریگس دو رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ویسٹ انڈیز کو دوسری وکٹ 26 کے مجموعی سکور پر ملی جب ہیملٹن پانچ رنز سکور کر کے ٹیلر کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوئے۔زمبابوے کے آوٴٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی سکندر رضا تھے جنھوں نے 26 رنز بنائے۔ ان کو ہولڈر نے آوٴٹ کیا۔برینڈن ٹیلر جنھوں نے سین ولیمزکے ساتھ مل کر جارحانہ انداز میں بیٹنگ شروع کی تھی 48 گیندوں میں 37 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئے۔سین ولیمز نے 61 گیندوں میں 76 رنز بنائے۔ ان کو سیمیولز نے آوٹ کیا۔کریگ ایروائن نے 52 رنزبنائے۔زمبابوین ٹیم 44.2اوورزمیں 289رنزبناکر ڈھیرہوگئی۔ویسٹ کی جانب سے جیروم ٹیلر اور جیسن ہولڈرنے 3،3،کرس گیل نے دوجبکہ نکیتاملراور مارلون سیموئلزنے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کرس گیل کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔

مزید مضامین :