رائل رمبل” 2018ء“ کا اہم مقابلہ ٹریپل تھریٹ

Wwe

شینسکا ناکامورانے رائل رمبل چیمپئین بن کر " ریسل مینیا"میں پہنچنے کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعرات 1 فروری 2018

Wwe

28 جنوری2018ءکو اس دفعہ پنسلواینا کے شہر فلاڈیلفیا امریکہ کے ویلز فریگو سینٹر میں ڈبلیو ڈبلیو ای" رائل رمبل" ایونٹ کے تحت ریسلنگ کے مقابلے ہوئے۔ 18ہزار شائقین یہ ایونٹ دیکھنے کیلئے موجود تھے۔ ایونٹ کے چند اہم مقابلے ڈبلیو ڈبلیو ای را ٹیگ ٹیم چیمپیئن شپ،ڈبلیو ڈبلیو ای سمیک ڈاﺅن چیمپیئن شپ،ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپیئن شپ اور وویمن رائل رمبل کیلئے ہو ئے جن میں بالترتیب شمس و سیزرو، دِی اُوسس،اے جے اسٹائل اور خواتین میںاسوکا کامیاب رہیں۔ اسکے علاوہ کچھ کک آف مقابلے ہوئے لیکن ایونٹ کو دو اہم مقابلوں کا شائقین اور ریسلنگ کے مداحوں کو انتظار تھا وہ تھے: ٭ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپیئن شپ کا ٹریپل تھریٹ میچ جو بروک لیسنر، کین اور براﺅن سٹرومین کے درمیان تھا۔ ٭ رائل رمبل مقابلہ 30 ریسلرز کے درمیان ٹریپل تھریٹ: اس مقابلے میں پہلے براﺅن سٹرومین پھر کین اور آخر میں بروک لیسنر رِنگ میں داخل ہوئے اور پھر اچانک بروک لیسنر نے براﺅن سٹرومین کی طرف دیکھتے ہوئے کین پر زوردار حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بس پھر حسب ِ روایت رِنگ کے اندر باہر تینوں نے ایک دوسرے کومکوں ، لاتوں، میزوں اور کرسیوں کے استعمال سے مارنا شروع کر دیا۔ اگر ایک ریسلر دوسرے پر داﺅ لگا کے جیتنے کی کوشش کرتا تو تیسرا آکر داﺅ لگانے والے کو مارتا تاکہ کہیں وہ جیت نہ جائے اور تیسرا والا کامیابی حاصل نہ کر سکے۔اس دوران تینوں کو اپنے مخالفین سے کامیابی کے مواقعے ملے لیکن آخر کار کامیابی بروک لیسنر کو اُس وقت حاصل ہوگئی جب کین نے کرسی مار کر براﺅن سٹرومین کو رِنگ سے باہر پھینکا جس کے بعدبروک لیسنر نے پیچھے سے کین کو پکڑ کر رِنگ میں اُٹھا کر نیچے پھینکااور پھر چِت کر کے بیلٹ حاصل کر لی۔ رائل رمبل2018: آخر میں تھا رائل رمبل یعنی 30 سُپرریسلرز کا رِنگ میں ورلڈ ہیوی ویٹ چیمئین شپ کیلئے مقابلہ۔ 90سکنڈ کے اصول کی مطابق ایک نئے ریسلر نے اندر آنا تھا۔ چاہے پہلوں میں ابھی کوئی فیصلہ نہ ہوا ہو۔ ریفری رِنگ سے باہر نیچے کھڑا ہو تا ہے۔کیونکہ یہ صرف ایک اصول پر لڑا جاتا ہے اور وہ ہے " ریسلر کو شکست دینے کیلئے رسیوں کے اُوپر سے رِنگ سے باہر پھینکنا©" ۔ اس دفعہ جن 30ریسلرز نے حصہ لیا اُن میں چند بڑے ناموں کے علاوہ ڈبلیو ڈبلیوای کے زیادہ تر وہ ریسلرز تھے جو ریسلنگ کے میدان کے پہلون تو ہیں لیکن عام مقام مقام رکھتے ہیں۔ بہرحال مقابلے کا آغاز ہوا تو سب سے پہلے روسیف اورپھر فن بیلور رِنگ میں آیا۔90سیکنڈ بعد رائنواور چوتھے نمبر پر بیرن کوربن رِنگ میں آیا اور آتے ہی اصول کے مطابق رائنو کو باہر پھینک کر پہلا ریسلر باہر نکال دیا۔ابھی وہ اس ہی جوش میں تھا کہ فن بیلور نے بیرن کوربن کو ہی اُٹھا کر جب رِنگ سے باہر پھینکا تو وہ اتنے غصے میں آگیا کہ اُس نے فن بیلور اور روسیف کو پکڑ بہت مارا اور واپس جاتے ہوئے نئے ریسلر ہیتھ سلیٹر کو جو اپنی باری پر رِنگ کی طرف آرہا تھا راستے میں ہی مار کر گرا دیا۔شائقین کیلئے وہ لمحات بڑے دلچسپ تھے اور مقابلے میں ایک جان سی نظر آنا شروع ہو گئی تھی۔ 90سکینڈ گزرتے رہے اور اپنی باری پر ریسلرز اندر آتے رہے اور ایک دوسرے پر زور آزمائی کرتے ہوئے ایک دوسرے کو باہر پھینکتے رہے۔اس دوران دولمحات پھر بہت دلچسپ اور دیکھنے کے قابل تھے۔ ایک جب 11ویں نمبر ریسلر شمیس بڑے زبردست انداز میں رِنگ میں آیا اور اُس نے ہیتھ سلیٹر کی مدد کرتے ہوئے رِنگ میں اُٹھا کر کھڑا کیا لیکن اگلے ہی لمحے ہیتھ سلیٹر نے شمیس کو ہی اُٹھا کر باہر پھینک دیا اور وہ دیکھتا رہ گیا کہ جسکی اُس نے مدد کی وہی۔اوہ!شیمس تیسرا ریسلر تھا جو مقابلے سے باہر ہو چکا تھا اور رِنگ میں اُس وقت 9کے قریب ریسلر ایک دوسرے سے زور آزمائی کر رہے تھے۔ دوسرا ڈرامائی واقعہ یہ ہوا کہ رومن رینز نے اپنے ہی ریسلنگ میں قریبی ساتھی سیتھ رولنز کو اُٹھا کر رِنگ سے باہر پھینکا تو سیتھ رولنز نے رِنگ کے باہر سے گرے ہوئے جب رومن رینز کی طرف انتہائی مایوس نظروں سے اُس کو دیکھا تو رومن رینز نے دوسری طرف لگے ہوئے "ریسل مینیا" کے چمکتے ہوئے بل بورڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پہنچنے کیلئے مقابلہ جیتنا تو ہے۔ مقابلہ جاری رہا اور وقت گزرنے کے ساتھ ریسلر زمقابلے سے باہر ہوتے گئے جن میں جندل محل، برے وائٹ اور گزشتہ سال کے رائل رمبل چیمپئین رینڈی اورٹن بھی شامل تھے۔جب30 واں ریسلر ڈولف زیگلر بھی اندر آ کر رِنگ سے باہر ہو گیا تو آخر میں ایک وقت آیا کہ 4ریسلرز جان سینا،رومن رینز،فن بیلور اور شینسکا ناکامورارِنگ میں رہ گئے ۔ دو بڑے ناموں کے مداحوں کی دلچسپی کیا تھی سب جانتے تھے۔لہذا اس ہی دوران جان سینا نے فن بیلور کو جو دوسرے نمبر پر مقابلے میں آیا تھا اورمختلف ریسلرز کا مقابلہ کرتے ہوئے اُسکو رِنگ میں آئے ہوئے 58منٹ ہو چکے تھے کو اُٹھا کر باہر پھینک دیاجس پر بعد میںجان سینا نے خود ہی کچھ افسوس کی نظروں سے اُسکو دیکھا کہ ایک لمبا مقابلہ کرنے والا شکست اُسکے ہاتھوں شکست کھا گیا ہے۔ مقابلہ شروع ہوا اور 14ویں نمبر پر مقابلے میں آنے والے جاپانی ریسلر شینسکا ناکاموراجو کبھی کسی کونے پر اور کبھی ایک طرف ہوکر مقابلہ جاری رکھے ہوئے تھے موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جان سینا کر رِنگ سے باہر پھینکنے میں کامیاب ہو گئے جسکا شائقین کو افسوس ہوا۔ لیکن اُنکو اُمید تھی کی رومن رینز آئندہ کے بڑے ایونٹ "ریسل مینیا" میںپہنچیں گے۔اب دو ریسلرز میدان میں اور جیت کسی کی ہو گی ۔مقابلہ زبردست ہو رہا تھا ۔ رومن رینز کی ہی جیتنے کے چانس تھا کہ اچانک شینسکا ناکاموراکے داﺅ نے چند لمحوں میں میچ کا پانسہ اُس وقت بدل دیا جب رومن رینز شائقین کی طرف رُخ کر کے چہرے پرتکلیف کااظہار کررہا تھا کہ شینسکا ناکامورانے اُس کو پیچھے سے پکڑ کر ارِنگ سے باہر پھینک دیا اور رائل رمبل چیمپئین بن کر " ریسل مینیا"میں پہنچنے کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے دیا۔ بعدازاں اُس پوچھا گیا کہ اُس ایونٹ میں وہ کس سے مقابلے کے خواہش مند ہیں تو اُس نے کہا کہ اے جے اسٹائل سے۔حالانکہ اس مقام پر پہنچنے کے بعد اُسکو کسی بڑے ریسلر کا نام لینا چاہیئے تھا۔ بہرحال اُنکی جیت میں شائقین زیادہ خوش نظر نہیں آئے ۔برعکس رومن رینز کے ہارنے پر مایوس ہوئے۔

مزید مضامین :