ڈبلیو ڈبلیو ای | منی اِن دی بنک2020ء

Wwe Money In Bank 2020

ڈریو میکنٹائر رائل رمبل،ریسل مینیا36 کے چیمپئن بننے کیساتھ اس یونٹ میں بھی اپنا ڈبلیو ڈبلیو ای کا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا خوبصورتی سے دفاع کرنے میں کامیاب

Arif Jameel عارف‌جمیل جمعہ 15 مئی 2020

Wwe Money In Bank 2020
منی اِن دی بنک ڈبلیو ڈبلیو ا ی ریسلنگ ایونٹ کو 2005ء میں ریسل مینیاکا حصہ بنایا گیا اور اسکی مقبولیت کے باعث 2010ء سے اس ایونٹ کو باقاعدہ ایک الگ بڑا ایونٹ قرار دے کر اس میں ریسلنگ کے بڑے مقابلے کروانے شروع کر دیئے گئے۔جسکے سلسلے کا 11 واں ایڈیشن 10 مئی2020ء کوامریکہ کی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر سٹیمفورڈمیں واقع ڈبلیو ڈبلیو ای کے عالمی ہیڈ کوارٹر " ٹائی ٹن ٹاروز" میں منعقد ہوا۔

کورونا وائرس 2020ء : کویڈ ۔19 کی عالمی سطح کی وباء نے انسانی زندگیوں کیلئے جو مشکلات پیدا کر دیں اُس کی وجہ سے روز مرہ زندگی کے معاملات کے ساتھ کھیل بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔لہذا یہ ایونٹ پہلے " رائل فارمز آرینہ" شہر بلٹمور، ریاست میری لینڈ، امریکہ میں منعقد ہو نے تھا لیکن بوجہ وبائی بیماری مقام بھی بدلنا پڑا اور ریسل مینیا36 کی طرح بغیر شائقین کے ریسلنگ کے مقابلے بذریعہ الیکٹرونک میڈیا ریسلنگ کے مداحوں کو دکھائے گئے۔

(جاری ہے)

یہ مقابلے ڈبلیو ڈبلیو ای کے دو اہم برانڈ رَا اور سمیک ڈاؤن پر مشتمل تھے اور اس دفعہ کی ٹیگ لائن تھی " کلئمب دِی کارپوریٹ لیڈَر" ۔ کھیل کا طریقہ کار: حسب ِمعمول ہر ایڈیشن کی طرح اس دفعہ بھی ایونٹ میں رِنگ کے اوپر چھت پر ایک خوبصورت رَنگ کا "بریف کیس" لٹکایا گیا اور رِنگ کے درمیان میں دوٹانگوں والی پُل نما سیڑھی رکھ کر مختلف ریسلرز کو آپس میں ریسلنگ کے دوران لڑتے ہوئے اُس سیڑھی پر چڑھ کر بریف کیس کو پکڑ نے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔

اصول کے مطابق جو پہلے چڑھ کر بریف کیس حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اُسکو بریف کیس میں پڑاہوا ایک دستاویز کی شکل میں" معاہدہ" حاصل ہو جاتا ہے جس کے مطابق کامیاب ریسلر اُس وقت کے بعد سے ایک سال کے اندر کسی بھی وقت کسی بڑے مقابلے میں شامل ہو کے چیمپئین ریسلر کو شکست دے کر بیلٹ حاصل کرنے کی کوشش کر سکتا ہے۔اسکا ایک متبادل نام" لیڈر میچ" بھی ہے ۔

کیونکہ بریف کیس حاصل کرنے ذریعہ سیڑھی ہوتی ہے۔ منی اِن دی بنک 2020 ء کے مقابلے: میں حصہ لینے والے 6 ریسلرز کے نام تھے : ڈینیئل برائن بمقابلہ رے اسسٹریو بمقابلہ علیسٹر بلیک بمقابلہ کنگ کاربن بمقابلہ اوٹس بمقابلہ اے جے اسٹائلز۔ پہلے اپنی باری پر سب ریسلرز رِنگ میں داخل ہوئے اور پھر اپنی ہیجانی خصوصیت کے ساتھ ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ شروع ہو گیا۔

سیڑھی پر چڑھنے کیلئے کھینچا تانی شروع ہوئی اور ساتھ میں سب کے درمیان بہترین ریسلنگ بھی دیکھنے کو ملی۔بہرحال ہر ایک بڑے ریسلر کی کوشش تھی کہ وہ باقیوں کو شکست دے کر بریف کیس حاصل کر لے کہ 28 ویں منٹ میں اے جے اسٹائل اور کنگ کاربن سیڑھی کے دونوں طرف سے چڑھ کر بریف کیس کو پکڑ کر اُتار لیتے ہیں لیکن اس چھینا چھپٹی میں وہ بریف کیس چھوٹ جاتا ہے اور اُس کو کیچ کر لیتا ہے ریسلر اوٹس اور اصول کے مطابق وہ مقابلہ جیت جاتا ہے۔

اب دیکھتے ہیں کہ وہ اس اہم جیت کے بعد معاہدے کا فائدہ آئندہ ایک سال کے اندر کس موقع پر اُٹھاتے ہیں؟ ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین کے ٹائٹل: کیلئے مقابلہ دفاعی چیمپئین ڈریو میکنٹائر اور ستھ رولنز میں زور کا شروع ہوا اوردونوں نے اپنے بہترین داؤ لگائے۔لیکن20ویں منٹ کے دوران ڈریو میکنٹائر کی ایک زور دار کک سے ستھ رولنز رِنگ میں گر جاتے ہیں جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے ڈریو میکنٹائر فورا ًاُن کے اوپر گر کر داؤ لگاتے ہیں اور ریفری ایک دو تین مکمل کر لیتا ہے۔

جسکے بعد ڈریو میکنٹائر اس سال2020ء میں رائل رمبل،ریسل مینیا36 کے چیمپئین بننے کے ساتھ اس یونٹ میں بھی اپنا ڈبلیو ڈبلیو ای کا ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئین شپ کا خوبصورتی سے دفاع کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ منی اِن دی بنک2020 ء کے چند اور اہم مقابلے: اسکے علاوہ بھی ریسلنگ کے اہم مقابلے ہو ئے جن میں پہلا مقابلہ جیف ہارڈی اور سیزریو میں ہوا۔

مقابلہ دلچسپ رہا کیونکہ دونوں طرف سے ریسلر ز نے کا میابی کیلئے بھرپورزور لگایا۔بہرحال زور اَزمائی میں جیف ہارڈی بازی لے گئے اور سیزریو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک اور سنگل مقابلہ ریسلر ایم وی پی اور ریسلرآر ۔توروتھ کے درمیان ہوا لیکن ریسلر بوبی لیشلے کی دخل اندازی پر اس مقابلے میں بس اتنی دلچسپی رہ گئی تھی کہ ایک منٹ چالیس اسکنڈ میں ہی بوبی لیشلے نے آر ۔

توروتھ کو ڈھیر کر دیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل ٹائٹل میچ: بھی ایونٹ کاایک سنگل مقابلہ تھا جو دفاعی چیمپئین براؤن سٹرومین اوربرے وائٹ کے درمیان تھا۔مقابلے سے پہلے برے وائٹ نے ایک ناول دِی بلیک شیپ دکھایا۔پھر دونوں کے درمیان ایک سخت مقابلہ شروع ہواتو برے وائٹ چھائے ہو ئے نظر آئے لیکن ایک دم اسٹوری لائن اُس وقت بدلتی نظر آئی جب سٹرومین اچانک بلیک شیپ کا ماسک چہرے پر لگا کر رِنگ میں کھڑے ہوگئے اور برے وائٹ نے ایک عجیب سا ڈرامہ شروع کر کے سٹرومین کو گلے لگا لیا۔

سٹرومین نے برے وائٹ کو دھکا دیا اور پھر پہلے اپنے چہرے سے ماسک اُتار کر نیچے پھینک کر جوتے سے توڑ دیا اور پھر برے وائٹ کو آرام سے چت کر کے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر لیا۔ سمیک ڈاؤن ٹیگ ٹیم مقابلہ: فیٹل 4 وے ٹیگ ٹیم میچ میں چار ٹیموں کے دو،دو ریسلرز نے حصہ لیا جن میں دِی نیو ڈے(بگ ای اور کوفی کنگسٹن) (سی) بمقابلہ دی میز اور جان ماریسن بمقابلہ دِی فورگوٹن سنز (اسٹیو کٹلر ، جیکسن رائیکر ، اور / یا ویسلی بلیک) بمقابلہ لوچا ہاوٴس پارٹی (گران میٹلیک اور لنس ڈورڈو)شامل تھے۔

ایک موقعہ پر آٹھ آمنے سامنے ایک دوسرے کو مارتے ہوئے نظر آئے لیکن پھر باقی سب کھنچا تانی و ریفری کے کہنے پر رِنگ سے باہر نظر آئے اور اسکا فائدہ اُٹھاتے ہو ئے دِی نیو ڈے کے ریسلربِگ ای کے قابو آئے ریسلر گران میٹلیک جس کو چت کر کے دِی نیو ڈے کی ٹیم نے اپنی چیمپئین شپ کا دفاع کر لیا۔ خواتین کے ریسلنگ مقابلے: میں منی اِن دِی بنک میں ریسلر آسوکا نے شائنا باسلر، نیا جیکس ،ڈانا بروک ، لسی ایونس اور کارمیلہ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور ایک سنگل مقابلے میں ریسلربیلے نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے اپنی حریف تمینا کو شکست تو دے دی لیکن اس کامیابی میں اُس کا ساتھ دیا ریسلر شاشا بنکس نے۔یعنی دو نے مل کر ایک کو مارا۔ "آگے کھیلتے ہیں دیکھتے ہیں اور ملتے ہیں "۔

مزید مضامین :