12 سو روپے میں محنت کشوں کے پورے کنبے کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں، شبیر چاولہ

نوٹس بھیج کر زبردستی کنٹری بیوشن لینے کے طریق کار سے چھوٹے صنعتکاروں میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کا اجلاس سے خطاب

بدھ 22 نومبر 2017 20:23

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شبیر حسین چاولہ نے کہا ہے کہ 12 سو روپے میں محنت کشوں کے پورے کنبے کو مفت طبی سہولتوں کی فراہمی کسی نعمت سے کم نہیں نوٹس بھیج کر زبردستی کنٹری بیوشن لینے کے طریق کار سے چھوٹے صنعتکاروں میں خوف و ہراس پیدا ہوتا ہے پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن محنت کشوں کیلئے بہت بڑی سہولت ہے اس کے فوائد سے آگاہی کیلئے سوشل سیکورٹی کو اس کی موثر طور پر مارکیٹنگ کرنی چاہیئے تا کہ صنعتکار از خود اپنے مزدوروں کی کنٹری بیوشن دیںفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت دیگر صنعتی اور تجارتی تنظیموں میں آگاہی سیشن ہونے چاہیئں ان خیالات کا اظہار سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی بارے قائمہ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کو فائدہ ہوگا اور ان کی کارکردگی بڑھے گی اس موقع پر سوشل سیکورٹی اور ای اوبی آئی کے افسران نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا سوشل سیکورٹی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یونس ایازنے بتایا کہ مدینہ ٹاؤن کے ہسپتال میں مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں جبکہ سٹی سکین کی جدید مشین بھی خرید لی گئی ہے برن سنٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کی ضرورت نہیں کیونکہ جلنے والے مزدوروں کی تعداد انتہائی کم ہے اور ان کو الائیڈ ہسپتال کے برن سنٹر میں ریفر کر دیا جاتا ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..