پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے گا، پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں، پاک۔امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان نے ہمیشہ افغان حکومت اور افغان عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت کی ہے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت نمایاں کامیابی ہے، بھارت ہیومن رائٹس کونسل مشن کو مقبوضشہ کشمیر میں جانے کی اجازت دینے سے خوفزدہ ہے، پاکستان یو این مشن کاگلگت بلتستان سمیت آزاد جموں و کشمیر دورے کا خیرمقدم کرے گا، بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 28 جون 2018 18:48

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہتے ہوئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے گا، پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں، پاک۔امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، پاکستان نے ہمیشہ افغان حکومت اور افغان عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت کی ہے، ملا فضل اللہ کی ہلاکت نمایاں کامیابی ہے، بھارت ہیومن رائٹس کونسل مشن کو مقبوضشہ کشمیر میں جانے کی اجازت دینے سے خوفزدہ ہے، پاکستان یو این مشن کاگلگت بلتستان سمیت آزاد جموں و کشمیر دورے کا خیرمقدم کرے گا، بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا
اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے پاکستان کے گرے لسٹ میں اندراج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی نئی بات نہیں، پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان جون میں گرے لسٹ میں جائے گا، گرے لسٹ میں رہتے ہوئے پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے گا، ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پرفارمنس بہتر رہی تو گرے لسٹ سے نام نکل سکتا ہے تاہم پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں۔

جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم نے فروری میں اعلان کیا تھا کہ گرے لسٹ میں رہتے ہوئے پاکستان ایف ٹی اے ایف کے ساتھ بات چیت کے بعد ایکشن پلان پر عملدرآمد کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بلیک لسٹ میں جانے کا کوئی امکان نہیں، ایکشن پلان پر عملدرآمد کی پرفارمنس اچھی رہی تو پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ یو این ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹ کے یورپی یونین کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے مصائب کو نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ ترجمان نے یورپی یونین کے دیگر ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق یو این ہیومن رائٹس کونسل کی رپورٹ کی حمایت کریں۔

پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاک۔امریکہ تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ افغانستان سے متعلق ترجمان نے کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان پاکستان سمیت تمام خطہ کے بہتر مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغان حکومت اور افغان عوام کی قیادت میں مصالحتی عمل کی حمایت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت نمایاں کامیابی ہے۔

ٹی ٹی پی اور ان کے اتحادی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت ہیومن رائٹس کونسل مشن کو مقبوضشہ کشمیر میں جانے کی اجازت دینے سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این مشن کاگلگت بلتستان سمیت آزاد جموں و کشمیر دورے کا خیرمقدم کرے گا، ہمیں کوئی خوف ہے اور نہ ہی ہمارے پاس چھپانے کیلئے کچھ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت منفی ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا