سی پیک،اسٹیل سیکٹر میں بھی سعودی عرب کی شمولیت کا امکان

الطوارقی اسٹیل کے ساتھ ساتھ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے بھی سعودی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے،ذرائع

پیر 24 ستمبر 2018 15:56

سی پیک،اسٹیل سیکٹر میں بھی سعودی عرب کی شمولیت کا امکان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان کی جانب سے چین پاکستان راہداری منصوبہ(سی پیک)میں سعودی عرب کو بطور تیسرے شراکت دار شامل کرنے کی پیشکش کے بعد حکام کی جانب سے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام اور اسٹیل سیکٹر میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو گوادر میں آئل سٹی کے قیام کی پیشکش کے ساتھ ساتھ سعودی سرمایہ کاروں کو حب اور اس سے ملحقہ علاقے میں بھی آئل ریفائنری کے قیام کی پیشکش کی جاسکتی ہے ۔

واضح رہے کہ حب میں کوسٹل ریفائنری اور خلیفہ ریفائنری کے منصوبے پہلے ہی زیر غور تھے ،تاہم سعودی عرب کی سی پیک منصوبے میں بطور تیسرے فریق شرکت کی صورت میں ریفائنری کے قیام کے منصوبوں میں بھی سعودی عرب کو شامل کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

آئل سیکٹر کے علاوہ سعودی عرب کو سٹیل سیکٹر میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دینے پر غور کیا جارہا ہے ،کراچی میں 11لاکھ ٹن سالانہ سٹیل تیار کرنے کی صلاحیت رکھنے والی الطوارقی سٹیل ملز کے ساتھ ساتھ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے بھی سعودی سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا جاسکتا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان سٹیل اور الطوارقی سٹیل ملز کی مجموعی پیداواری استعداد 22لاکھ ٹن سالانہ ہے اور یہ دونوں سٹیل ملز گزشتہ تین برسوں سے بند پڑی ہیں،الطوارقی سٹیل ملز گیس کی عدم فراہمی جبکہ پاکستان سٹیل ملز بھی گیس کی بندش اور دیگر انتظامی و مالی مسائل کے باعث جون 2015سے بند پڑی ہے ،بلوچستان کے بعض اضلاع میں حالیہ دنوں تیل کے ذخائر کی دریافت اور مستقبل میں ایسے مزید ذخائر ملنے کے پیش نظر حکام کی خواہش ہے کہ بلوچستان میں جلد از جلد آئل ریفائنری کا قیام عمل میں لایا جائے اور پٹرولیم مصنوعات کی در آمدات کے بجائے زیادہ سے زیادہ انحصار مقامی طور پر تیار کردہ پٹرولیم مصنوعات پر کیا جاسکے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنے والے اعلی سطح سعودی وفد کی جانب سے بھی الطوارقی اسٹیل ملز کے معاملات زیر بحث لائے جاسکتے ہیں اور پاکستان حکومت سے الطوارقی سٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے ذریعے بحال کرنے کی درخواست بھی کی جاسکتی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ