ٹریڈ لائسنس اور بورڈ ٹیکس سمیت دیگر ایشوز حل کئے جائیں، احمد حسن مغل صدر اسلام آباد چیمبر

تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، شیخ انصر عزیز میئر اسلام آباد

جمعہ 2 نومبر 2018 17:55

ٹریڈ لائسنس اور بورڈ ٹیکس سمیت دیگر ایشوز حل کئے جائیں، احمد حسن مغل صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میںچیمبر کے ایک وفد نے اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر عزیز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، سابق صدر محمد اعجاز عباسی، خالد چوہدری اور محمد حسین شامل تھے۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی تاجروصنعتکار برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچاس فیصد سٹریٹ لائٹس کام کر رہی ہیں اور باقی ماندہ کو بھی جلد بحال کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اسلام آباد میں صفائی کا زیادہ تر نظام ٹھیکیداری پر ہے اور اس کو مزید بہتر کیا جائے گا۔

انہوںنے کہا کہ اگر کوئی ٹریڈر ویلفیئر ایسوسی ایشن اپنی مارکیٹ میں پارکنگ کی سہولت تیار کرنا چاہتی ہے یا فلٹریشن پلانٹ از خود لگانا چاہتی ہے تو ان کو ایسے کاموں کی اجازت دی جائے گی۔ انہوںنے اس موقع پر ڈائریکٹر میونسپل ایدمنسٹریشن اور ڈائریکٹر سینی ٹیشن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ چیمبر کا دورہ کر کے تاجر برادری کے مسائل معلوم کریں۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے کہا کہ گذشتہ کئی برس سے ٹریڈ لائسنس اور بورڈ ٹیکس کا تنازعہ چل رہا ہے جس کی وجہ سے تاجر برادری مسائل کا شکار ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن بھی ریونیو سے محروم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بورڈ ٹیکس کیلئے ساٹھ روپے فی مربع گز ریٹ پر اتفاق کیا گیا تھا لیکن ایم سی آئی کی طرف سے اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بورڈ ٹیکس اور ٹریڈ لائسنس کے چالان فوری طور پر واپس لئے جائیں اور ان مسائل کا متفقہ حل نکالا جائے تا کہ تاجر برادری کی اس بنا پرمشکلات کم ہوں۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی اور محمد اعجاز عباسی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تاجر برادری کے مسائل کے بہتر حل کیلئے مختلف تجاویز دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..