حکومت فرنیچر سیکٹر کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور برآمدات بڑھانے کیلئی لکڑی کا کام کرنے والی افرادی قوت کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کرے گی

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی پاکستان فرنیچر کونسل کے دفتر کے دورہ کے موقع پر میاں کاشف اشفاق سے گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 15:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت فرنیچر سیکٹر کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور اس کی برآمدات بڑھانے کیلئے اسے عالمی معیار پر لانے اور جدید ترین ڈیزاینوں کی تیاری کیلئے لکڑی کا کام کرنے والی افرادی قوت کو ہائی ٹیک تربیت فراہم کرے گی اور پی ایف سی کی سفارش پر پورے صوبہ میں یہ ٹریننگ مفت مہیا کی جائے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے دفتر کے دورہ کے موقع پر کہی۔ دفتر پہنچنے پر پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے گورنر کا خیر مقدم کیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اس سلسلے میں ٹیوٹا اور دیگر متعلقہ اداروں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید ترین تربیتی کورسز تیار کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کاروباری برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقامی صنعت کو فروغ دینے کے لئے بھر پور کوششیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اس شعبے کے حالات اور صنعت کی ضروریات کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے مضبوط رابطہ استوار رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس دورہ کے دوران انہیں اس صنعت کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے حکومتی کردارکو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت کا تحفظ اور درآمدات کو کنٹرول کرکے بہت زیادہ زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ پی ایف سی پاکستانی ہنر مندوں کی مہارت اور مقامی دستکاری کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے اور برآمدات کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے بین الاقوامی تجارتی تعلقات کو فروغ دے رہی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے کے لئے حالات بہتر ہو رہے ہیں اور یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ پی ایف سی اس ضمن میں بھی غیر ملکی فرنیچر پروڈیوسرز کے ساتھ کاروباری رابطے بڑھانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔

اس موقع پر پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے گورنر پنجاب کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ایف سی لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں میگا انٹیریئرز پاکستان نمائشوں کا انعقاد کر کے مقامی کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی اور برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر کی برآمدات کو بڑھانے کے لئے مینوفیکچررز کو نئی ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے ٹیکسوں میں مراعات اور کریڈٹ پیکج دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں دیگر ممالک کا مقابلہ کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا درآمدی خام مال اور بجلی کا زیادہ ٹیرف چین اور بھارت کے سستے درآمدی مال کا مقابلہ کرنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے صوبائی سطح پر فرنیچر سیکٹر کے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ