سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونگے،میاں زاہد حسین

پہلے فیز میں 21ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری سے ملک معاشی طور پر بہتراور ریفائننگ میں خود کفیل ہوگا،صدر کراچی انڈسٹر یل الائنس

پیر 18 فروری 2019 18:05

سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونگے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل ایف پی سی سی آئی کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین نہ صرف حکومتی بلکہ عوامی سطح پر بھی برادرانہ اور مثالی تعلقات رہے ہیںجو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورئہ سے مضبوط تر ہوگئے اور یہ سفارتی محاذ پر پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے۔

سعودی ولی عہد کے حالیہ دورے میں 21ارب ڈالر پر مشتمل خطیرسرمایہ کاری کی بنیاد پڑی جس میں سب سے بڑا حصہ گوادر میں آئل ریفائنری کا ہے ۔سعودی عرب کی خطیر سرمایہ کاری سے دونوں ممالک مستفید ہونگے اور معاشی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

(جاری ہے)

صرف ٓئل ریفائنری کے قیام سے پاکستان کا درآمدی بل تقریباًآئل پروڈکٹس کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر سے کم ہوگا، اسکے مقابلے میں سعودی عرب پاکستان کی بڑھتی ہوئی آئل مارکیٹ میں اپنا حصہ بڑھاسکے گا اور سرپلس پروڈکشن کو بآسانی خطہ کے دوسرے ممالک میں برآمد کرسکے گا۔

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ پاور، رینیوبل انرجی، پٹروکیمیکلز ، انفراسٹرکچر، مائننگ سمیت ٹورازم اور ہوٹل انڈسٹری میں سعودی عرب کی مختصر اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ملازمتو ں کے نئے مواقع پیدا ہونگے اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئے سرمایہ کار پاکستان کی طرف متوجہ ہونگے۔مختصر مدت سرمایہ کاری کا حجم 7ارب ڈالر ہے جس کا دورانیہ ایک سے دو سال ہے، درمیانی مدت کی سرمایہ کاری 2ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور اسکی مدت 2سی3سال ہے جبکہ طویل المدت سرمایہ کاری 12ارب ڈالر پر مشتمل ہے اور اسکا دورانیہ 3سے 5سال ہے۔

عالمی مسابقتی انڈیکس پر137ممالک میں سے سعودی عرب 30ویں جبکہ پاکستان 115ویں نمبر پر ہے اور کاروباری آسانی کے انڈیکس پر 190ممالک میں سے سعودی عرب 92ویں جبکہ پاکستان 136ویں نمبر پر ہے۔سعودی عرب اور پاکستان کو دونوں ممالک میں کاروباری آسانی کے حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے وزٹ ویزا فیس میں کمی قابل قدر ہے تاہم تجارتی اور کاروباری ویزوں کے حصول کو بھی سہل اور ارزاں کیا جائے تاکہ دونوں ممالک کے تاجر اور صنعتکار قریبی تعلقات استوار کرسکیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سربراہی میں پاک سعودی رابطہ کونسل کا قیام پاک سعودی تجارتی تعقات میں بہتری لانے کے حوالے سے خوش آئند ہے۔پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور کونسل جنرل سندھ عبیداللہ الحربی کا دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے میں اہم کردارہے ہیں۔

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی افواج پاکستان سعودی عرب کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میںاہم کردار ادا کررہی ہیں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ سعودی عرب سے پاکستان کو گزشتہ سال ترسیلات زر 920ملین ڈالر رہیںجبکہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت 3ارب ڈالر سے متجاوز تھی جس میں پاکستانی برآمدات 300ملین ڈالرتھیں۔

پاکستانی برآمدات میں اضافہ کے لئے سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارتی تعلقات استوار کرے تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی مصنوعات کی راہ ہموار ہوسکے۔پاک سعودی جوائنٹ چیمبر آف کامرس اور پاک سعودی رابطہ کونسل اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوسکے۔ پاک سعودی رابطہ کونسل سعودی حکومت اور سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں بروقت سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری عملاً بڑھ سکے اور دونوں ممالک اس خطیر سرمایہ کاری کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین معاشی ، تجارتی اور صنعتی تعلقات کے فروغ سے دونوں برادر ممالک میں معاشی اور اقتصادی بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔ دونوں ممالک کی اس سلسلے میں کی گئی کوششیں خوش آئند ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ