اہم فیصلوں میں نو ماہ کی تاخیرسے معیشت کو نقصان پہنچا: میاں زاہد حسین

معیشت خطرات سے نکل کر استحکام کی جانب گامزن ہے، میرٹ پر فیصلے ہوئے تو ڈالر ایٹمی طاقت کو زیادہ عرصہ تک یرغمال نہیں رکھ سکے گا

جمعہ 24 مئی 2019 16:44

اہم فیصلوں میں نو ماہ کی تاخیرسے معیشت کو نقصان پہنچا: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے اہم فیصلے کرنے میں نو ماہ ضائع کئے جس سے ملکی معیشت کو زبردست نقصان پہنچا مگر اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔مشکل فیصلے کئے جا چکے ہیں، کڑوی گولیاں نگلی جا چکی ہیں اور اب حکومت کو کچھ کر کے دکھانا ہو گاتاکہ عوام اور کاروباری برادری سکھ کا سانس لے سکے۔

معیشت نے استحکام کی جانب سست روی سے سفر شروع کر دیا ہے اور اگرعوام کو مسلسل دلاسے دینے کے بجائے میرٹ پر صحیح فیصلے کئے گئے تو ڈالر ایک ایٹمی طاقت کو زیادہ عرصہ تک یرغمال نہیں رکھ سکے گا۔میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ دس ماہ کے دوران محاصل اور برآمدات کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے کیونکہ ماضی کی حکومتوں کو معاشی مسائل کا ذمہ دار تو قرار دیا جاتا رہا مگر ان مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے جبکہ روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافہ نے معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کا کریڈٹ حکومتی پالیسیوں، مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کے سبب درآمد شدہ اشیاء کی قیمت میں اضافہ کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امسال ابتدائی نو ماہ میں بجٹ خسارہ 29کھرب سے زیادہ رہا ہے،بیرونی قرضوں میں10 کھرب سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے اورہر پاکستانی پر قرضے میں33ہزار روپے کا اضافہ ہو ا ہے۔

سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی آ چکی ہے جو تشویشناک ہے۔اگر حکومت نے مزید اہم اور غیر مقبول فیصلے نہ کئے اور تمام سابقہ حکومتوں کی طرح آئی ایم ایف سے وعدوں کے باوجوداصلاحات میں تاخیر کی تو اسے تین سال بعد دوبارہ کشکول اٹھانا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے 3.2 ارب ڈالر کا تیل ادھار دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے جس سے حکومت اور روپے پر دباؤ کم ہو جائے گاجبکہ ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر ہو جائے گا۔

متحدہ عرب امارات سے بھی ادھار پر تیل لینے کی بات چیت جاری ہے جو کامیاب رہی تو صورتحال کافی بہتر ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ دس ماہ میں بارہ ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا جا چکا ہے جبکہ پاکستان کو تیل کی درآمد پر سالانہ کم و بیش پندرہ ارب ڈالر خرچ کرنا ہونگے جس میں سے تقریباً سات ارب ڈالر کا تیل ادھار پر حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ایل این جی اور دیگر مصنوعات کے لئے بھی ایسی ہی کوششیں جاری ہیں جبکہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہتر ہونے پر موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے والے دوست ممالک کو قرضہ لوٹا دیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب