فوجی بجٹ میں کمی خوش آئند مگر ناقابل قبول ہے: میاں زاہد حسین

خارجی اور داخلی محاذ پر چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے، فوجی بجٹ بڑھایا جائے، ٹیکس مراعات اورناکام سرکاری کمپنیوں کے اخراجات فوج سے دگنے ہیں، فوج جان دے کرملک کا دفاع جبکہ سرکاری ادارے کرپشن کا دفاع کر تے ہیں

بدھ 12 جون 2019 17:55

فوجی بجٹ میں کمی خوش آئند مگر ناقابل قبول ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ فوجی بجٹ میں کمی خوش آئند مگر ناقابل قبول ہے۔سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومت کی مالی مشکلات دیکھتے ہوئے فوجی بجٹ میں کمی کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے ۔

فوج کی یہ کاوش حب الوطنی اورعوام دوستی کی روشن مثال ہے ۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ خارجی اور داخلی محاذ پر چیلنجز میں اضافہ ہوا ہے، پڑوسی ملک میں جنونی حکومت آ گئی ہے، امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے، افغانستان کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جبکہ وزیرستان میں صورتحال دوبارہ تشویشناک ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان حالات میں فوجی بجٹ میں کمی نہیں بلکہ اضافے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ فی فوجی دنیا میں سب سے کم یعنی صرف 13513 ڈالرسا لانہ خرچ کرنے والی پاک فوج اس وقت متعدد ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی طاقتوں کی سازشوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہی ہے۔اس بجٹ میں سات لاکھ فوجیوں کی تنخواہ، دنیا کی بہترین انٹیلیجنس ایجنسی کے آپریشن، دنیا کا پانچواں بڑا ایٹمی پروگرام ، میزائل پروگرام، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیلاب، زلزلہ، قدرتی آفات سے نمٹنا، پولیو پروگرام چلانا اور بہت کچھ کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جتنا بجٹ فوج کا ہے اتنا تو نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نا اہل انتظامیہ اور کام چور ملازمین کھا جاتے ہیں۔فوج جان کی قربانی دے کر ملک و قوم کا دفاع کرتی ہے جبکہ سویلین سرکاری ادارے کرپشن کا دفاع ہی کرتے رہتے ہیں اس لئے دونوں میں کوئی مقابلہ نہیں ممکن ہی نہیں۔ مختلف شعبوں کو بھی فوجی بجٹ سے کچھ کم ٹیکس مراعات دی جا رہی ہیں جس کے وہ اہل نہیں ہیں۔

ناکام سرکاری ادارے یا ٹیکس مراعات حاصل کرنے والے شعبے ملکی دفاع سے زیادہ اہم نہیں ہیں۔ سفید ہاتھی بننے والے اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کرکے فوج کے بجٹ میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔انھوں نے کہا کہ فوج کے بعد بعض سیاستدانوں نے بھی اپنے بجٹ میں دس فیصد کمی کی ہے جو کم ہے ان کو دی جانے والی سبسڈی ختم اور تنخواہوں و مراعات میں از خود اضافہ کا اختیار بھی ختم کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی