لاہور چیمبر کے زیراہتمام کاروباری برادری کا کشمیرسے اظہار یکجہتی، مکمل حمایت کا عزم

پیر 19 اگست 2019 18:51

لاہور چیمبر کے زیراہتمام کاروباری برادری کا کشمیرسے اظہار یکجہتی، مکمل حمایت کا عزم
لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) لاہور چیمبر کے زیراہتمام ایک اجلاس اور مظاہرے میں کاروباری برادری نے کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آزادی کے لیے جدوجہد کی مکمل حمایت کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کشمیر کے حریت پسند رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک ، لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر، نائب صدر فہیم الرحمن سہگل، میاں انجم نثار، شاہد حسن شیخ، محمد علی میاں، سہیل لاشاری، عرفان اقبال شیخ، ناصر حمید خان، ابوذر شاد، نعیم میر، خالد پرویز، اشرف بھٹی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے، مشعال ملک نے اپنے خطاب کے دوران مقبوضہ کشمیر کا ایشوبھرپور طریقے سے اجاگر کرنے پر لاہور چیمبر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسلسل کرفیو کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، خوراک ، ادویات اور دیگر اشیا کی شدید قلت ہے جبکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارتی جارحیت بڑھ رہی ہے، انہوں نے عالمی میڈیا پر زور دیا کہ وہ بھارتی مظالم دنیا کے سامنے اجاگر کرے، کشمیر میں مردوں، خواتین یہاں تک کہ بچوں کو شہید کیا جارہا ہے، مسلم دنیا کو بھارتی جارحیت پر ایکشن لینا چاہیے، محمد علی درانی نے کہا کہ کشمیرمیں دنیا کا طویل ترین ظالمانہ مارشل لا نافذ ہے، کشمیریوں کے حقوق کابدترین استحصال کیا جارہا ہے لیکن انڈیا کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اپنے کشمیری بھائی بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کی تاجر برادری مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی قیمت پر تنہا نہیں چھوڑے گی، اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں کے قتل عام کا نوٹس لے اور سخت اقدامات اٹھائے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی مرضی سے حل ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے، پاکستانی تاجر برادری کو مقبوضہ کشمیر میں معصوم لوگوں کا سفاکانہ قتل عام ہر گز قبول نہیں اور وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہندوستانی حکومت کا غیر ذمہ دارانہ فعل خطے میں امن و سکون کے امکانات کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکافی عرصے سے پاکستان اور انڈیا کے مابین کشیدہ مسئلہ ہے جو نہ صرف خطے میں کشیدگی کا باعث ہے بلکہ بین الاقوامی امن کیلئے بھی بڑا خطرہ ہے جبکہ انڈیا کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی اور نہتے کشمیریوں کے قتل میں مصروف ہے،لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ انڈیا زیادہ دیر کشمیر کو اپنا اندرونی مسئلہ قرار دے کر حقیقت سے انکار نہیں کر سکتا کیونکہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر متنازع ریاست کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیریوں کے حق آزادی کو پوری طاقت کے ساتھ روند رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے کے حق میں بھرپور حمایت کرتی ہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی