حکام حکومت کی پالیسی کے برعکس قانونی تجارت میں روڑے اٹکا رہے ہیں،غلام فاروق

بلوچستان کے تاجر سالانہ 26ارب روپے ریونیو دیتے ہیںجب تک کسٹم حکام اپنی پالیسی واضح نہیں کرتے ہیں ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے،کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر اوردیگر کی پریس کانفرنس

پیر 14 اکتوبر 2019 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے صدر غلام فاروق نے کہا ہے کہ کسٹم حکام حکومت کی پالیسی کے برعکس قانونی تجارت میں روڑے اٹکا رہے ہیں بلوچستان کے تاجر سالانہ 26ارب روپے ریونیو دیتے ہیں لیکن اس کے بدلے ہمیں قانونی تجارت سے روکا جارہا ہے، کسٹم کے اپیز مینٹ حکام نے سامان کو کلیئر کیا اور ریلیز آڈر بنوائے لیکن پریونیٹیو حکام نے سامان کو غیر قانونی قرار دیکر تحویل میںلے لیا ہے، جب تک کسٹم حکام اپنی پالیسی واضح نہیں کرتے ہیں ہم احتجاج ختم نہیں کریں گے ، یہ بات انہوں پیر کو کوئٹہ چیمبر آف کامرس میں سینیٹر مرزا خان آفریدی ، سینیٹر احمد خان خلجی، وزیراعلیٰ کے مشیر مٹھا خان کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سنیئر نائب صدر بدرالدین کاکڑ، سابق صدور جمعہ خان بادیزئی ،صمد موسیٰ خیل ،چیمبر ممبران حاجی فوجان بڑیچ ،صلاح الدین خلجی سمیت دیگر بھی موجود تھے، حاجی غلام فاروق نے کہا کہ کوئٹہ چیمبر نے ہمیشہ قانونی تجارت کو فروغ دیتے ہوئے قانونی کام کئے ہیں یہی وجہ سے کہ حکومت کو بلوچستان سے سالانہ 26ارب روپے تک ریونیو حاصل ہوتا ہے لیکن کچھ عناصر قانونی تجارت کی حوصلہ شکنی پر مبنی اقدامات کر رہے ہیں کسٹم کے فیلڈ افسران حکومت کی پالیسی کے مخالف کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تفتان پر ہمارے تین ٹرک جنہیں کسٹم اپریز منٹ نے کلیئر قرار دیا جس کے بعد ہم نے نیشنل بینک میں ڈیوٹی جمع کی اور ٹرک اپنی منز ل کی جانب روانہ ہوگئے لیکن نوشکی اور دالبندین میں کسٹم پر یوینٹیو نے ان ٹرکوں میں موجود سامان کو غیر قانونی قرار دیکر تحویل میں لے لیا جس پر تاجروں نے احتجاجاًتفتان اور چمن بارڈر سے امپورٹ بند کردی ہے اسوقت ہماری 15سے 16سو گاڑیاںکھڑی ہیںاور جب تک کسٹم حکام اپنی پالیسیاں واضح نہیں کرتے ہم اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام یہ بات واضح کریں کہ انکی پالیسی کیا ہے اور ہمیں گارنٹی دیں کہ آئندہ اگر ہم نے اپنی گاڑی کلیئر کروائی ہے تواسے روکا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال سے قانونی تجارت کا راستہ روکنے کی کوششیں کی جارہی ہیں چیمبر کی تجارت سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے انہیں بے روزگار نہ کیا جائے ہم نے چیف کلیکٹر سے بھی ملاقات کی ہے اورانہوں نے اعتراف کیا ہے کہ آپریزمنٹ سے غلطی ہوئی ہے آپ کا مال ٹھیک نہیں تھایہ تمام غلطی کسٹم حکام کی ہے تو تاجر بیچ میں کیو ں پیس رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ قوانین کے مطابق سریااسکریپ کی لمبائی 8.75فٹ ہوسکتی ہے جبکہ ہماری گاڑیو ں میں سریے کی لمبائی 7فٹ سے زیادہ نہیں ہے گڈانی میں بھی تین ماہ پہلے ایساہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جس پر عدالت نے تاجروں کے حق میں فیصلہ دیا تھا ہم چاہتے ہیں کہ کسٹم حکام عدالتی احکامات پر عمل کریں اورایک واضح پالیسی بنائیں تاکہ تاجر روزانہ کی مشکلات سے بچ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام مشترکہ معائنہ ٹیم بھی بنائیں جو اس تمام معاملے کی تحقیقات بھی کرے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مرزاخان آفریدی نے کہا کہ سینٹ تمام صوبوں کی نمائندگی کرتا ہے ہم پاکستان کی تاجر برادری کے ہمراہ کھڑے ہیں اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر ،کسٹم حکام اور دیگر سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ہم نہیں چاہتے کہ جائز کاروبار میں کسی قسم کی رکاوٹ ہو اگر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے وزیراعظم سے بھی ملنا پڑے تو ہم جائیں گے تاجر اسمگلنگ کی شرح کو صفر پر لانے کیلئے ہماری مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں کو روزگار ملے گا تو اس سے ہزاروں اور لوگوں کو بھی روزگار کے مواقع فراہم ہونگے اس وقت ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہیں جس کا نقصان عوام اور حکومت دونوں کو ہورہا ہے اس حوالے سے جو بھی کردار اداکرسکا وہ کروں گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب