معیشت نے روپے کی قدر میں عدم استحکام کی بھاری قیمت ادا کی ہے:میاں زاہد حسین

روپے کی قدر میں استحکام سے کاروباری برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے ، وزیر اعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں

پیر 16 دسمبر 2019 17:24

معیشت نے روپے کی قدر میں عدم استحکام کی بھاری قیمت ادا کی ہے:میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ معیشت نے روپے کے غیر مستحکم رہنے کی بھاری قیمت ادا کی ہے جبکہ اب مقامی کرنسی کی قدر میں استحکام آ رہا ہے جس سے کاروباری برادری نے سکھ کا سانس لیا ہے کیونکہ اب انھیں مستقبل کی منصوبہ بندی اور سرمایہ کاری سے متعلق فیصلے کرنے میں سہولت ہو گی۔

کاروباری برادری وزیراعظم عمران خان کے اس اقدام کو سراہتی ہے اوران تمام کا وششوں کیلئے مبارکباد دیتی ہے ۔ موجودہ دور حکومت میں ڈالر164 روپے سے زیادہ کا فروخت ہوتا رہا ہے اور اب اسکی قدر میں9روپے تک کی کمی آ چکی ہے جو خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات میں مرکزی بینک مانیٹری پالیسی نرم کرنے پر غور کرے تاکہ اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی ممکن ہو۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ معیشت کے محاز پر سب کچھ برا نہیں بلکہ کچھ اچھا بھی ہو رہا ہے۔ حکومت کو احساس ہو گیا ہے کہ روپے کی قدر میں ضرورت سے زیادہ کمی کی گئی ہے مگر اب پالیسی سازوں نے مداخلت کے بجائے اسے مارکیٹ کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے جہاں اسکی قیمت مسلسل کم ہو رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارے کو کنٹرول کر لیا گیا ہے ، درآمدات کم ہو رہی ہیں اورمالیاتی شعبہ میں بعض بنیادی تبدیلیوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے آپشن پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ کنور ٹ ایبل اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ابھی تک بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات نہیں کئے جا سکے ہیں جس سے عوام میں بے چینی ہے اس لئے جلد از جلد ان شعبوں کو ترجیح دی جائے جبکہ بجلی اور توانائی کے شعبے معیشت کے لئے ایک مصیبت بن چکے ہیں ان میں اصلاحات لائی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ اقتصادی محاز سے اچھی خبریں آ رہی ہیں مگر ابھی کامیابی کا اعلان نہیں کیا جا سکتا ہے کیونکہ اسکے لئے بہت کچھ کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ابھی ایف اے ٹی ایف، پاک بھارت کشیدگی، ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی اور اسکے نتیجہ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خطرات درپیش ہیں جس سے نمٹنے کے لئے مناسب منصوبہ بندی اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں