2020 معاشی صورتحال میں تبدیلی کا سال ہو گا: میاں زاہد حسین

کاروباری برادری نے حکومت سے بڑی امیدیں لگا رکھی ہیں، پالیسیوں میں نرمی سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی

بدھ 1 جنوری 2020 16:59

2020 معاشی صورتحال میں تبدیلی کا سال ہو گا: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری نے نئے سال میں حکومت سے بڑی امیدیں لگا رکھی ہیں اور وہ 2020 میں معیشت کی صورتحال بہتر ہوتا دیکھ رہی ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے متعدد موقعوں پر اکنامک مینجمنٹ میں تبدیلی کا وعدہ کیا ہے جسکی وجہ سے کاروباری برادری کو امید ہے کہ نئے سال میں شرح سود کم کی جائے گی جبکہ ٹیکس وصول کرنے کے سلسلہ میں کچھ نرمی آئے گی جس سے کاروباری سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ نئے سال میں معاشی استحکام کا تکلیف دہ مرحلہ اگر مکمل نا بھی ہوا تو کچھ نرمی ممکن ہے جس سے جی ڈی پی کی شرح نمو بہتر ہونا شروع ہو جائے گی اور کاروبار رواں ہونے سے عوام کو روزگار ملنا شروع ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا موجودہ حالات میں بڑی صنعتوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے جنکی بحالی ضروری ہو گئی ہے جبکہ نجی سرمایہ کاری، تاجروں اور صنعتکاروں کا اعتماد مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ہیں، اخراجات اور درآمدات میں زبردست کمی آئی ہے اور وزیر اعظم عمران خان بھی متعدد بار معاشی پالیسی میں استحکام کے بجائے شرح نمو بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور کاروباری برادری پر امید ہو گئی ہے اس لئے ان پر جلد از جلد عمل درآمد ضروری ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ابھی طلب کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے اور اس کو اتنا نہ بڑھانے دیا جائے کہ جن خساروں پر قابو پایا گیا ہے وہ دوبارہ نمودار ہو جائیں۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔کھربوں روپے کا نقصان کرنے والی سٹیل مل سمیت تمام ناکام اداروں سے جان چھڑائی جائے جبکہ توانائی کے شعبہ کو خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ بجلی کے شعبہ کا گردشی قرضہ 1.7 کھرب روپے تک پہنچ کر معیشت کے لئے بڑا خطرہ بن چکا ہے جبکہ گیس کے شعبہ کا گردشی قرضہ بھی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ معیشت کے تمام شعبوں میں مسابقت پیدا کی جائے ، پیداواری شعبہ کو بحال کیا جائے اور برآمدات کو خصوصی توجہ دی جائے جس کے بغیر کشکول توڑنا ناممکن ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

سرحد چیمبر کی صوبائی حکومت اور کے پی ازمک کو جد ید طر ز کے ٹر ک اڈو ں /ٹر مینل سمیت پا ک افغا ن مارکیٹ کے ..

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

لاہورچیمبر کے صدر کی سربراہی میں وفد کا بی ایف سی کا دورہ

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

سرمایہ کاری کیلئے سازگار ایتھوپیا پاکستان کے ساتھ تجارتی و صنعتی روابطہ بڑھانے کا خواہشمند ہے ،ایتھوپیا ..

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کےلئے متوازن ٹیکس نظام اور ریگولیٹری اقدامات کو آسان بنایا جائے، معاشی ..

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

یکم مئی: بینکس ،مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

حکومت مزدوروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے اورلیبرقوانین پرسختی سے عمل کروائی: چیئرمین ..

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے،  اجمل بلوچ

آئی سی سی آئی کو پوری تاجر برادری کا اعتماد حاصل ہے، اجمل بلوچ

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

تعلیم کے بغیر قوموں کی ترقی اور خوشحالی ناممکن ہے، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ  سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر  کی  ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ..