پٹرولیم لیوی بڑھانے سے ریونیو شارٹ فال کم ہو گا: میاں زاہد حسین

ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لئے سیلز ٹیکس میں اضافہ نہ کیا جائے، شرح نمو بڑھنے ،مہنگائی گھٹنے سے ہی عوام کو ریلیف ملے گا

بدھ 4 مارچ 2020 18:16

پٹرولیم لیوی بڑھانے سے ریونیو شارٹ فال کم ہو گا: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تیل کی عالمی قیمتوں میں زبردست کمی کے باوجود حکومت نے تیل کی قیمت میں توقعات سے کم کمی کی ہے جس سے اسے اپنی آمدنی میں کئی سو ارب روپے کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

آئندہ چند ماہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم رہی تو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لئے مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ کیا جا سکتا ہے جبکہ روس، سعودی عرب اور دیگر ممالک کی کوششوں سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت بڑھنے کی صورت میں سیلز ٹیکس میں دو سے تین فیصد اضافہ کرنا ضروری ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس اضافے سے مہنگائی میں طو فان آئے گا۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے آئی ایم ایف کی خواہش کے باوجود منی بجٹ لانے، ٹیکسوں میں اضافہ اور توانائی کی قیمتیں بڑھانے سے انکار کرنا خوش آئند ہے تاہم معاہدے کے مطابق ٹیکس اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں۔آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق ایف بی آر کوسال رواں میں 5550 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا تھا تاہم بعدحکومت کی درخواست پرآئی ایم ایف نے ہدف کم کر کے 5238 ارب روپے کر دیا جس کے بعد ہدف میں مزید کسی قسم کی کمی کرنے سے انکار کر دیاتاہم اگر ہدف کم ہو جاتا ہے یاعالمی منڈی میں تیل مزید سستا ہو جاتا ہے جس کا امکان موجود ہے تو سیلز ٹیکس بڑھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

موجودہ حالات میں ایف بی آر کے لئے4461 ارب روپے سے زیادہ کے محاصل جمع کرنا مشکل ہے جو نظر الثانی شدہ ہدف سے بھی 777 ارب روپے کم ہو گا۔ اسی لیے حکومت نے تیل کی کمی کا سارا فائدہ عوام کو منتقل نہیں کیا بلکہ پٹرولیم لیوی کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا تاکہ اضافی آمدنی حاصل کی جا سکے۔تیل کی موجودہ قیمت کے باوجود صرف اس شعبہ سے ضرورت کے مطابق ٹیکس حاصل نہیں کیا جا سکتاہے اس لئے بعض اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھایا جا سکتا ہے تاہم اس کے سیاسی نتائج حکومت کے لئے پریشان کن ثابت ہونگے کیونکہ اس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جس سے عوامی بے چینی بڑھے گی۔

سیلز ٹیکس میں اضافہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہونگی۔ گزشتہ سال نجی شعبہ نے 587 ارب روپے کا قرضہ لیا تھا مگر امسال ضرورت سے زیادہ شرح سود اور ناسازگار حالات کے سبب صرف 179 ارب کا قرضہ لیا گیا ہے جس سے صورتحال کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔انھوں نے کہا کہ غریب عوام کی مدد کے لئے جاری کردہ پروگرام خوش آئند ہیں تاہم صورتحال میں بنیادی تبدیلی اسی وقت آ سکتی ہے جب افراط زر کم اور شرح نمو بڑھانے کے لئے پالیسیوں میں تبدیلی کی جائے جس میں بر آمدات اور درآمدات دونو ں میں اضافہ شامل ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا