کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کاروباری اداروں کو مسائل سے بچانے کیلئے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائے، صدر اسلام آباد چیمبر

بدھ 18 مارچ 2020 17:31

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال میں کاروباری اداروں کو مسائل سے بچانے کیلئے شرح سود سنگل ڈیجٹ میں لائی جائے، صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں اس وقت مندی کا شکار ہو گئی ہیں، موجودہ حالات میں کاروباری اداروں کو مزید مسائل سے بچانے کیلئے حکومت شرح سود کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ تک لائے، سنگل ڈیجٹ انٹرسٹ ریٹ کی وجہ سے کاروباری اداروں کو بینکوں سے قرضوں کے حصول میں آسانی ہو گی جس سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ، کینیڈا، برطانیہ اور چین سمیت کئی ممالک نے شرح سود میں کمی کر دی ہے تا کہ کاروبار اداروں کو مشکلات سے بچایا جائے لیکن سٹیٹ بینک نے شرح سود میں صرف 75 بیسس پوائنٹس کی کمی ہے جو موجودہ حالات کے پیش نظر ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات کی وجہ سے امریکہ نے شرح سود کو تقریباً زیرو فیصد تک کر دیا ہے اور معیشت کو مزید مسائل سے بچانے کیلئے 700 ارب ڈالر کے ایک پروگرام کا اعلان کیا ہے اسی طرح آسٹریلیا نے بھی اپنے کاروباری اداروں کو مشکلات سے بچانے کیلئے 17 ارب ڈالر کے پروگرام کا اعلان کیا ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کیلئے نئی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، ان حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وہ موجودہ صنعتی یونٹس کو مناسب ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیکیج کا اعلان کرے تا کہ وہ اپنی بقا کو یقینی بنا سکیں۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے کہا کہ صنعتی وتجارتی اداروں کیلئے اس مشکل گھڑی میں ریلیف پیکیج فراہم کرنے پر غور کیا جائے تا کہ صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ