اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کو 3کھرب50ارب92کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان

کورونا اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے توقعات کے برعکس شرح سود میں صرف0.75فیصد کمی کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کے ایس ای100انڈیکس32ہزاراور31ہزار کی نفسیاتی حدوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا انڈیکس6.75فیصد گرتے ہوئی30416.05پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا

بدھ 18 مارچ 2020 20:32

اسٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ،سرمایہ کاروں کو 3کھرب50ارب92کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بدترین کاروباری مندی ریکارڈکی گئی اور کرونا وائرس کے معاشی نقصانات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا زبردست دباؤ دیکھنے میں آیا اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے توقعات کے برعکس شرح سود میں صرف0.75فیصد کمی کی وجہ سے بھی سرمایہ کاروں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ موڈیز نے پاکستانی معاشی ترقی کے تخمینے میں کمی کردی ہے جس کے باعث 8روز میں5 ویں مرتبہ اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی اور ایک بار پھر کاورباری سرگرمیاں 45منٹ کے لئے روکنی پڑی تاہم وقفے کے بعد بھی شدید مندی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس32ہزاراور31ہزار کی نفسیاتی حدوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا اور انڈیکس6.75فیصد گرتے ہوئے 2ہزار200پوائنٹس کی کمی سی30416.05پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس1071.95پوائنٹس کی کمی سے 13249.13پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس1279.91پوائنٹس کی کمی سی21968.43پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزشدید مندی کے باعث363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 336کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور صرف 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 7کی قیمتوں میں استحکام رہا.بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث سرمایہ کاروں کو 3کھرب50ارب92کروڑ36لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بھی62کھرب33ارب31کروڑ68لاکھ روپے سے گھٹ کر58کھرب82ارب39کروڑ32لاکھ روپے ہوگئی ۔

کاروباری حجم بھی18کروڑ66لاکھ54ہزار شیئرز رہا جو منگل کے مقابلے میں22.35فیصدکم رہا ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیپ ہائرٹیکس کے حصص کی قیمت 59.62روپے کے اضافے سی868.99روپے اورای ایف یو انشورنس کے حصص کی قیمت13.02روپے اضافے سی193.96روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سی باٹا پاک کے حصص قیمت112.15روپے کمی سی1424.76 روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت76.49روپے کمی سے 943.41روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب ،ایچ بی ایل انویسمنٹ فنڈ،مییپل لیف،یونٹی فوڈز،ٹی آر جی پاکستان ،ہیسکول پٹرول ،پاک انٹر بلک سوئی نادرن گیس اور اینگرو فرٹیلائزر کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ