تمام کرونامتاثرین کے مفت علاج کا مطالبہ: میاں زاہد حسین

بحران کے خاتمہ تک شرح سود کو صفر ،بجلی بلوں پر رعایت دی جائے، ٹیکس کم، درآمد و برآمدکنندگان کے جرمانے معاف کئے جائیں

پیر 23 مارچ 2020 17:24

تمام کرونامتاثرین کے مفت علاج کا مطالبہ: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری وزیر اعظم کی جانب سے اکنامک ریلیف پیکیج کے لئے پر اُمید ہے۔یہ پیکیج زمینی حقائق اور عوام کی خواہشات کا عکاس ہونا چائیے۔

میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس نے 192 ممالک کو متاثر کیا ہے اور اسکا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے۔تقریباً تمام ممالک اس وباء سے نمٹنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہے ہیں جس میں شرح سود میں زبردست کمی اور معاشی بحالی کے اقدامات شامل ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس سلسلہ میں ایک پیکیج کا اعلان کرنا ہے جس سے معیشت کو سنبھالا ملے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے تمام متاثرین کے لئے مفت علاج معالجے کی سہولیات کا اعلان کرے جبکہ بحران کے خاتمہ تک شرح سود کو صفر کیا جائے تاکہ معیشت کو تباہی سے بچایا جا سکے ۔ حکومت اگلے6 ماہ کے لئے ایس ایم ایز اور دکانداروں کے لئے صفر شرح سود پر قرضوں کا اعلان کرے جبکہ ان شعبوں کے لئے100 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان بھی کرے تاکہ وہ اگلے3 ماہ تک اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے قابل ہو سکیں جبکہ تاجروں کے گیس اور بجلی کے بل 3ماہ تک معاف کر دئیے جائیں۔

روزانہ کی بنیاد پر اُجرت کمانے والوں کو احساس پروگرام کے تحت3 ماہ تک امداد دی جائے جبکہ درآمد و برآمدکنندگان کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرتے ہوئے ڈیمرج ، کنٹینر چارجز اور تاخیر سے کلیئرنس کروانے کے چارجز بھی ختم کئے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایمپلائیز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن، ورکرز ویلفیئر فنڈ اور اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن کے ذریعے کارپوریٹ سیکٹر کے ملازمین کی تنخواہوں میں سبسڈی دی جائے ، ٹرن اوور ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس میں رعایت دی جائے جبکہ توانائی کے بلوں میں 25فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کو آئل امپورٹ بل کی مد میں اربوں ڈالر کی بچت ہو رہی ہے جبکہ دیگر اخراجات کی مد میں بھی بھاری بچت ہوئی ہے جبکہ کرونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی ادارے اور دیگر ممالک بھی مدد کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں یہ مطالبات حکومت کی مالی استعداد سے زیادہ نہیں ہیں اس لئے عوام کو ریلیف دینے کے لئے ان تجاویز پر عمل درآمد کیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ