مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان برقرار

سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 9200 تا 10400 روپے پھٹی کا بھا ؤفی 40 کلو 3800 تا 4700 روپے رہا

ہفتہ 2 جنوری 2021 20:01

مقامی کاٹن مارکیٹ میں روئی کے بھاؤ میں تیزی کا رجحان برقرار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کے بڑے گروپوں کی جانب سے کوالٹی کاٹن کی خریداری میں مناسب دلچسپی اور جنرز کی جانب سے بھی روئی کے مناسب بھاؤ حاصل ہونے کی وجہ سے تیزی کا رجحان برقرار رہا۔دن بدن کوالٹی کاٹن کم ہوتی جارہی ہے اور بھاؤ میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے ملوں نے خریداری بڑھادی جس کے باعث روئی کے بھا ؤمیں فی من 200 تا 400 روپے کا اضافہ ہوا دوسری جانب بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کا بڑھتا ہوا بھا ؤبھی اثر انداز ہوتا رہا۔

نیویارک کاٹن کے بھاؤ میں بھی مسلسل اضافہ کا رجحان رہا جس کے زیر اثر روایتی طور پر کاٹن پیدا کرنے والے دیگرمالک میں بھی روئی کے بھاؤ میں مجموعی طورپر اضافہ کا رجحان برقرار رہا روئی کے علاوہ پولیسٹر فائبر کی ہپت میں بھی اضافہ ہورہا ہے اس وجہ سے پولیسٹر کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے زیادہ تر ملز PC یارن تیار کرتی ہے ان کیلئے پولیسٹر کے بھاؤ میں اضافہ مشکلات پیدا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 9200 تا 10400 روپے پھٹی کا بھا ؤفی 40 کلو 3800 تا 4700 روپے رہا بنولہ کا بھاؤ فی من 1600 تا 1900 روپے رہا صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤفی من 9800 تا 10600 روپے پھٹی کا بھاؤ بڑھ کر فی 40 کلو 3800 تا 5400 روپے جبکہ بنولہ کا بھاؤ فی من 1700 تا 2200 روپے رہا بلوچی کاٹن کا بھاؤ بڑھ کر فی من 11000 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گو کہ صوبہ بلوچستان کی روئی کا بھاؤ فی من 9300 تا 9700 روپے رہا پھٹی جو انتہائی قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھا ؤفی 40 کلو 4800 تا 5500 روپے رہا۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی 250 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 10200 روپے سیزن کی بلند ترین سطح پر بند کیا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کے بھا ؤمیں اضافہ کا رجحان برقرار رہا نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھاؤ میں تیزی کا عنصر غالب رہا بھا بڑھ کر فی پانڈ 78 امریکن سینٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گو کہ USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ میں گزشتہ ہفتے کے نسبت برآمد میں توقع کے مطابق 30 فیصد کمی واقع ہوئی اور ڈالر کے بھا ؤمیں بھی کمی واقع ہوئی تاہم کاٹن کا بھا ؤکرسمس کی چھٹی دسمبر میں بینک کلوزنگ اور بڑھتے ہوئے COVID-19 کو خاطر میں لئے بغیر بڑھ رہا ہے۔

برازیل وسطی ایشیا اور ارجنٹینا میں بھی روئی کے بھا ؤمیں اضافہ رہا تاہم بھارت میں روئی کے بھاؤ میں نسبتا زیادہ اضافہ دیکھا گیا کاٹن ایسوسی ایشن آف انڈیا کے چیئرمین اتول گناترا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 21-2020 کے سیزن میں بھارت میں روئی کی پیداوار 3 کروڑ 70 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہونے کی توقع ہے CCI کپاس کے کاشتکاروں اور جنرز کی مالی معاونت کر رہی ہے بھارت میں کپاس کی پیداوار بڑھانے میں اس کا کلیدی کردار گردانا جاتا ہے لیکن پاکستان میں دیکھا گیا ہے کہ کپاس کی فصل کو یکسرنظر انداز کیا جارہا ہے کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے فوری طورپر مثبت اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

جنوری کا مہینہ شروع ہو چکا ہے سندھ کے کپاس پیدا کرنے والے زرعی علاقوں میں گندم کی کٹائی ختم ہونے کے فورا بعد کپاس کی بوائی جزوی طور پر شروع کر دی جاتی ہے 15 مارچ سے کپاس کی بوائی کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور جون میں پھٹی کی جزوی طور پر آمد شروع ہو جاتی ہے اور جون کے مہینے میں ایک دو جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر جننگ بھی شروع کر دیتی ہے ماہرین کا خیال ہے کہ مارچ سے کپاس کے بیج کی فروخت شروع ہوجاتی ہے پنجاب سیڈ کارپوریشن نے 15 دسمبر سے کپاس کے بیج کی فروخت شروع کر دی ہے اس کا مطلب ہے کہ کپاس کے بیج کی فروخت شروع ہو چکی ہے اور سب کو معلوم ہے کہ مقامی بیج اس سیزن کے ناقص بیجوں سے تیار کردہ کپاس سے حاصل کئے ہوئے ہیں اس سیزن میں کپاس کی بوائی کے لئے جو بیج فراہم کیے گئے تھے اس کی Germination جرمنیشن 40 تا 50 فیصد کی تھی جس کے باعث سیزن 21-2020 میں کپاس کی پیداوار تشویشناک حد تک کم ہو کر گزشتہ 30 سالوں کی پیداوار سے کم یعنی بمشکل 58 لاکھ گانٹھوں کی ہوئی ہے اب اسی ناقص بھیجوں سے 22-2021 آئندہ سیزن کی کپاس کی بوائی کی جائے گی اس کا کیا نتیجہ حاصل ہوسکے گا یہ درست ہے کہ اس سال کپاس کی پیداوار کم ہونے میں ناموافق موسمی حالات ناقص ادویات کی وجہ سے سفید مکھی اور گلابی سنڈی نے بے قابو ہو کر شدید حملہ کیا تھا گو کہ ٹڈی دل تھا لیکن اس نے زیادہ نقصان نہیں پہنچایا۔

کپاس سے منسلک اسٹیک ہولڈرز حکومت سے مسلسل استدعا کرتے رہے ہیں کہ کپاس کی پیداوار کم ہونے کی سب سے اہم وجہ ناقص بیچ کو گردانا جاتا ہے اگر مقامی طور پر معیاری بیج تیار نہیں ہو سکتے تو بیرون ممالک سے معیاری بیج درآمد کر لئے جائیں اور دیگر اشیا کی طرح کپاس کی بھی امدادی قیمت مقرر کی جائے لیکن اس کی مخالفت کی جارہی ہے ہم کئی ہفتوں سے ہماری ہفتہ وار رپورٹ میں حکومت کو متنبہ کرتے رہتے ہیں کہ "ابھی نہیں تو کبھی نہیں" اگر کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے فوری طور پر معیاری بیج فراہم نہ کیے گئے اگر مقامی طور پر تیاری نہیں ہوسکتی تو بیرون ممالک سے بیج درآمد کیے جائیں کپاس کے پیداواری رقبے میں اضافہ کیا جائے کپاس کی پیداوار کے لیے ضلع بندی کی جائے اور کپاس کی پیداوار بڑھانے کی غرض سے ہوسکے تو بیرون ممالک سے ماہرین طلب کئے جائیں اور ٹیکنالوجی حاصل کی جائے لیکن فی الحال ایسی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی سوشل میڈیا اخبارات اور ٹی وی کے ذریعے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے سورج مکی اور تل کی پیداواری رقبہ بڑھانے کے لیے کاشتکاروں کو فی ایکڑ 2000 تا 5000 روپے کی مراعت دینے کا انتظام کیا کیا ہے لیکن کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے اس سے زیادہ مراعات کا اعلان کیا جانا چاہئے کیوں کہ کپاس کے بنولہ سے خوردنی تیل حاصل ہوتا ہے

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

لاہور چیمبر کی وزیراعظم سے ایس آر او 350پر عمل درآمد روکنے کی اپیل، خط لکھ دیا

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے عہدیداران کا ایس ایس پی حیدرآباد امجد احمد شیخ ..

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

فریز لینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ کا پہلی سہ ماہی 2024 کے مالیاتی نتائج کا اعلان

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

ایران میں پاکستان کے سفیر محمدمدثر ٹیپو کل ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کا دورہ کریں گے

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

برقی پنکھوں کی برآمد نو ماہ میں 4.75 فیصد بڑھ کر 19.760 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے  لائسنس  کااجرا

ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

سولر سسٹم لگانے والوں کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی ..

بلوچستان فوڈ اتھارٹی  کی سوراب اور لورالائی  میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی سوراب اور لورالائی میں کارروائی،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز

پاکستان مواقع سے مالامال اور مزید مضبوط ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، سفیر نیدرلینڈز