کپاس نظر انداز کرنے سے معیشت کو کرونا وائرس سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے،میاں زاہد حسین

ایک دہائی میں ملکی معیشت کو36 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے،وزیر اعظم اپنی نگرانی میں با اختیار کا ٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دیں،چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

بدھ 13 جنوری 2021 23:25

کپاس نظر انداز کرنے سے معیشت کو کرونا وائرس سے زیادہ نقصان پہنچ رہا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کپاس کے شعبہ پر بھرپور توجہ نہ دی گئی تو یہ ملکی معیشت کو کرونا وائرس ،ناکام سرکاری اداروں اور گردشی قرضہ سے زیادہ نقصان پہنچائے گا۔

کپاس کا زیر کاشت رقبہ اور اس کی پیداوارگزشتہ دس سال سے مسلسل گر رہی ہے جو اب پچپن لاکھ گانٹھ رہ گئی ہے۔کپاس کی حالت زار سے گزشتہ ایک دہائی میں ملکی معیشت کو ایک اندازے کے مطابق 36 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔اس سے درآمدی اخراجات بے روزگاری اور کاٹن بیلٹ میں کاشتکاروں کی بدحالی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کے شعبہ کی وجہ سے سالانہ دو ارب ڈالرکا براہ راست اور آٹھ ارب ڈالر کا ان ڈائریکٹ نقصان ہو رہا ہے، بنولے کے تیل کی مد میں سات سو ملین ڈالر اورکاٹن سیڈ کیک کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر کانقصان ہو رہا ہے ۔

کپاس کی چنائی کے بعد بچنے والے پودوں کو بطور ایندھن جلایا جاتا ہے جو دستیاب نہ ہو تو لکڑی استعمال کی جاتی ہے جس سے جنگلات کا رقبہ کم ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کپاس کے بحران نے کاشتکاروں سے لے کر ویلیو ایڈڈ سیکٹر تک سب کو متاثر کیا ہے جبکہ ملک کی بارہ سو سے زائد جننگ فیکٹریوں میں سے ساٹھ فیصد بند ہو چکی ہیں جس سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان صورتحال کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ایک با اختیار کا ٹن کنٹرول بورڈ تشکیل دیں جس کی نگرانی وہ خود کریں تاکہ کپاس کی پیداوار کو 5.5 ملین گانٹھ سے بڑھا کر 20 ملین گانٹھ تک پہنچایا جا سکے۔یہ بورڈ کپاس کے سرٹیفائیڈ بیج بوائی کھاد کیڑے مار ادویات اور پانی کے استعمال چنائی جننگ سپننگ اور ویلیو ایڈیشن تک تمام معاملات کی نگرانی کر ے اور تمام شراکت داروں کے مفادات کی نگہ بانی کرے۔

کپاس کی پیداوار کے لئے مشہور علاقوں میں کوئی بھی دوسری فصل اگانے پر پابندی عائد کی جائے ، جننگ انڈسٹری کے لئے بجلی رعائیتی ٹیرف پر مقرر کی جائے اور کپاس کی امدادی قیمت کا اعلان کیا جائے۔ میاں زاہدحسین نے مذید کہا کہ اس سارے معاملے میںکاٹن جنرز ایسوسی ایشن کواعتماد میں لے کر صورتحال کوبہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..