کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں12ارب59کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس67.61پوائنٹس اضافے سے 28411.49پوائنس پر بند ہوا

منگل 13 مئی 2014 19:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مئی۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اتار چڑھاوٴ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 28400کی نفسیاتی حدبحال ہوگی۔ سرمایہ کاری مالیت میں12ارب59کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.92فیصد زائدجبکہ59.11 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ، پرافٹ ٹیکنگ ،بجٹ سے متعلق تحفظات اور سیاسی افق پرغیر یقینی کا تاثر بڑھنے کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 28306پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا تاہم بعد ازاں آئندہ دو ماہ کے لیے ڈسکاوٴنٹ ریٹ میں کمی کی خبروں کی اطلاعات کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز، سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اور فرٹیلائزر سیکٹر میں خریداری نظر آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 28485پوائنٹس کی بلند سطح پر دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس67.61پوائنٹس اضافے سے 28411.49پوائنس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے119 کمپنیوں حصص کے بھاوٴ میں اضافہ،201کمپنیوں کے حصص کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں12ارب 59 کروڑ 29 لاکھ 40 ہزار430 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر67کھرب94ارب 48کروڑ55لاکھ 98 ہزار 79 روپے ہوگئی۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں12کروڑ13لاکھ 26ہزار390شیئرز رہیں جوپیر کے مقابلے میں3کروڑ 25لاکھ56 ہزار980شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت350.00روپے اضافے سے10150.00 روپے، فلپس مورس پاک کے حصص کی قیمت44.91روپے اضافے سے943.17روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی سیمنس پاکستان کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت15.49روپے کمی سے1180.01روپے جبکہ شیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت15.20روپے کمی سے879.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو سونیری بینک لمیٹڈ کی سرگرمیاں ایک کروڑ1لاکھ2ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت58پیسے اضافے سے14.19روپے اورجہانگیر صدیقی کی سرگرمیاں97لاکھ41ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت48پیسے کمی سے 11.22روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30 انڈیکس 47.86پوائنٹس اضافے سے19789.66پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس145.59پوائنٹس اضافے سے45299.28جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس35.53پوائنٹس اضافے سے 21182.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی ..

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

ایف پی سی سی آئی کی میڈیا کمیٹی کیلئے کاشف منیرکنوینر اور مسعود احمد صدیقی ڈپٹی کنوینر مقرر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں  29فیصدکااضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس کے تحت شامل کمپنیوں کے منافع میں 29فیصدکااضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ  کی کمی ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 01 پیسہ کی کمی ریکارڈ

جاز کا  15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

جاز کا 15 ارب روپے مالیت کے سکوک کے اجرا کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ

کراچی سے سٹریٹ کرائمز کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہوں گے، ایازمیمن

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

برآمدات کے فروغ کیلئے جدت اورتخلیقی صلاحیتوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے،احسن ظفر بختاوری

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول میں گیس کے بڑے ذخائردریافت کر لئے

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا ..