سرد جنگ کے عروج میں بھی روس اور مغربی ممالک کے مابین تجارت بند نہیں ہوئی تھی: میاں زاہد حسین

پاکستان اصولی موقف پر کمپرومائیز کئے بغیرتمام پڑوسی ممالک سے کھل کر تجارت کرے،چین ایران میں چار سو ارب ڈالر لگا رہا ہے،پاکستان بھی تجارت بڑھائے

بدھ 7 اپریل 2021 16:32

سرد جنگ کے عروج میں بھی روس اور مغربی ممالک کے مابین تجارت بند نہیں ہوئی تھی: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اپریل2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے سرد جنگ کے عروج میں بھی روس اور مغربی ممالک کے مابین تجارت بند نہیں ہوئی تھی اس لئے ہمیں بھی بڑھتی ہوئی غربت کم کرنے کے لئے اصولی موقف پر کمپرومائیز کئے بغیرتمام پڑوسی ممالک سے کھل کر تجارت کرنی چائیے۔

کشمیر کا مسئلہ اس وقت تک حل نہیں ہو سکتا جب تک پاکستان معاشی لحاظ سے اتنا مستحکم نہ ہو جائے کہ بھارت سمیت کوئی ملک اسے ناراض کرنے کا خطرہ نہ مول لے سکے کیونکہ تمام سفارتی و سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں اورجنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے سارک کے خطے کی ترقی رکی ہوئی ہے جس میں بنیادی کردار پاکستان اور بھارت کے مابین تناؤ کا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی تعصب،ہٹ دھرمی اور جنگی جنون کی وجہ سے افریقہ سے زیادہ غریب اس خطے میں رہتے ہیں اور انکا معیار زندگی مسلسل گر رہا ہے جسے بہتر بنانے کا سب سے سہل راستہ رواداری اورباہمی تجارت ہے۔ پاکستان پڑوسی ممالک سے سرد تعلقات یا لا تعلق ہو کر ترقی نہیں کر سکتا کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو ستر سال میں ہو جاتا اس لئے متعلقہ پالیسیوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ چین نے ایران میں چار سو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کر لیا ہے جس سے ایران کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔معاہدے کے تحت ایرانی تیل اور گیس کی بحیرہ کیسپین اور قازقستان کے زریعے چین پہنچایا جائے گا، پائپ لائن بھی تعمیر کی جائے گی جبکہ خلیج فارس سے بحر اسود تک لینڈ کاریڈور بھی بنایا جائے گا جبکہ ایک ریلوے نیٹ ورک بھی بنایا جا سکتا ہے جس سے ایران کی افغانستان وسط ایشیاء اور روس تک رسائی آسان ہو جائے گی۔پاکستان بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران سے تجارتی تعلقات بڑھائے ، پاک ایران کاریڈور اور ایران سے گیس کی درآمد کے منصوبے کو آگے بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کرے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب